找回密码
 立即注册
搜索
查看: 181|回复: 0

ترسیل اور تقسیم کے نقصانات بڑھنے پر نیپرا کا لیسکو پر ڈھائی کروڑ روپے جرمانہ

[复制链接]

2万

主题

0

回帖

6万

积分

论坛元老

积分
62886
发表于 2025-10-28 16:06:45 | 显示全部楼层 |阅读模式
  

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے لیسکو پر ڈھائی کروڑ روپے جرمانہ عائد کر دیا۔ نیپرا اعلامیہ کے مطابق لیسکو پر جرمانہ ترسیل اور تقسیم کے نقصانات بڑھنے پر کیا گیا۔

نیپرا اعلامیہ کے مطابق لیسکو کے یہ نقصانات 24-2023  میں بڑھے، جو 15.92 فیصد رہے۔ 23-2022 میں لیسکو کے ترسیل و تقسیم کے نقصانات 11.8فیصد تھے، لیسکوکے ترسیل وتقسیم کے نقصانات بڑھنے سے47 ارب 60 کروڑ روپے کا نقصان ہوا۔  

نیپرا کے مطابق لیسکو کو شوکاز نوٹس جاری کیا گیا لیکن وہ اتھارٹی کو مطمئن نہ کرسکی، لیسکو کو 15 روز میں نامزد بینکوں میں جرمانہ جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔  

نیپرا اعلامیہ کے مطابق آئیسکو سے بھی وضاحت طلب کی گئی تھی، نیپرا کی وصولیاں 24-2023 میں 97 فیصد رہیں۔  

نیپرا اعلامیہ کے مطابق 23-2022 میں آئیسکو کی وصولیاں 105 فیصد تھیں، آئیسکو نے اتھارٹی کو مطمئن کیا کہ وصولیاں 98 فیصد تھیں۔ آئیسکو کو وصولیاں بہترکرنے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔
您需要登录后才可以回帖 登录 | 立即注册

本版积分规则

Archiver|手机版|小黑屋|usdt交易

GMT+8, 2025-12-6 12:24 , Processed in 0.133139 second(s), 24 queries .

Powered by usdt cosino! X3.5

© 2001-2025 Bitcoin Casino

快速回复 返回顶部 返回列表