找回密码
 立即注册
搜索
查看: 93|回复: 0

سندھ: ڈینگی اور ملیریا ٹیسٹ کی قیمتوں میں نمایاں کمی کا اعلان

[复制链接]

1万

主题

0

回帖

5万

积分

论坛元老

积分
53758
发表于 2025-11-3 19:54:43 | 显示全部楼层 |阅读模式
  — فائل فوٹو

سندھ ہیلتھ کیئر کمیشن نے ڈینگی، ملیریا اور مکمل بلڈ کاؤنٹ (سی بی سی) ٹیسٹ کی قیمتوں میں نمایاں کمی کا اعلان کردیا۔

یہ فیصلہ اسپتالوں میں ڈینگی اور ملیریا کے کیسز میں اضافے کو مدِ نظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے اور فیصلے کا مقصد شہریوں کے لیے بروقت تشخیص اور سستے علاج کو یقینی بنانا ہے۔

کمیشن کے مطابق ملیریا کا ٹیسٹ اب 3 ہزار کے بجائے صرف 600 روپے میں اور ڈینگی کے ٹیسٹ کی قیمت 3,450 روپے سے کم ہو کر 1,100 روپے ہوگی۔

کمیشن نے مزید بتایا کہ ایک سے زیادہ وائرل مارکر کا پتہ لگانے کے لیے کیا جانے والا ڈینگی کومبو ٹیسٹ اب 4,150 روپے کے بجائے 1500 روپے میں کیا جائے گا جب کہ ڈینگی فالو اپ کے لیے کیا جانے والا مکمل بلڈ کاؤنٹ (سی بی سی) ٹیسٹ اب 1250 کے بجائے صرف 500 روپے میں کیا جائے گا۔

ٹیسٹوں کی یہ نئی قیمت صرف 21 اکتوبر سے31 دسمبر تک لاگو ہو گی۔
您需要登录后才可以回帖 登录 | 立即注册

本版积分规则

Archiver|手机版|小黑屋|usdt交易

GMT+8, 2025-11-24 09:03 , Processed in 0.460506 second(s), 22 queries .

Powered by usdt cosino! X3.5

© 2001-2025 Bitcoin Casino

快速回复 返回顶部 返回列表