صندل کا تیل انسان کی صحت کے لیے بہت مفید ہے، یہ تیل صندل کے درخت سے نکالا جاتا ہے جو کہ 4 ہزار سال سے علاج اور کاسمیٹکس کی اشیاء میں استعمال کیا جاتا ہے۔
ایسٹ انڈیز میں پائے جانے والے سفید صندل کے درخت کا تیل بھاپ کشید کے ذریعے نکالا جاتا ہے۔ یہ تیل پرفیومز، اسکن کیئر پروڈکٹس، ماؤتھ واش، ڈیوڈرینٹس، ایئر فریشنرز، صابن اور کریمز میں بڑے پیمانے پر استعمال ہوتا ہے۔
طاقتور خوشبو دار مرکبات کی بھرپور ساخت کی وجہ سے اس کا طب کے شعبے میں استعمال بھی قابل ذکر ہے۔
چائے کو صحت کیلئے مزید فائدہ مند بنانے والی عادات
یہ انکشاف برٹش جرنل آف میڈیسن میں شائع ہونے والی ایک نئی طبی تحقیق میں کیا گیا۔
بلڈ پریشر کنٹرول کرنے کیلئے معاون
صندل کے تیل میں ہائی بلڈ پریشر کو کنٹرول کرنے کی صلاحیت موجود ہے۔ اس کے قدرتی مرکبات خون کی گردش کو بہتر بنانے اور بلڈ پریشر کی سطح کو منظم کرکے دل کی صحت کو برقرار رکھنے میں مدد کرتے ہیں۔
یہ تیل اعصابی نظام کو پُرسکون کرکے تناؤ کو کم کرتا ہے جس سے بلڈ پریشر کو کنٹرول کرنے میں مزید مدد ملتی ہے۔
بہترین نتائج کے لیے صندل کا تیل کے چند قطرے پانی یا دودھ میں ڈال کر باقاعدگی سے استعمال کرنے کا مشورہ دیا جاتا ہے۔
پٹھوں اور جوڑوں کی تکلیف کا علاج
صندل کے تیل میں اینٹی اسپاسموڈک خصوصیات ہیں جو پٹھوں کے درد، جوڑوں کی سوزش اور ہڈیوں کی کمزوری کو دور کرتا ہے۔
پابندی سے سیب کھانے کے صحت پر نہایت مفید اثرات
ماہرین صحت کے مطابق پابندی سے سیب کھانا صحت کے لیے نہایت مفید ہوتا ہے، یہ ریشے اور اینٹی آکسیڈنٹس سے بھرپور ہوتا ہے، سیب ہاضمے کو بہتر بناتے ہیں، دل کی صحت کو سہارا سپورٹ کرنے کے ساتھ وزن کو قابو میں رکھنے میں مدد کرتے ہیں۔ یہ نہ صرف دل کی بیماریوں بلکہ ذیابیطس ٹائپ 2 جیسے دائمی امراض کے خطرے کو کم کرتے ہیں۔
یہ تیل خون کے بہاؤ کو بڑھا کر تھکاوٹ اور درد کو کم کرنے میں مدد کرتا ہے۔
اس حوالے سے مؤثر نتائج حاصل کرنے کے لیے تیل کو کیمومائل، گرین ٹی یا ادرک میں شامل کرکے استعمال کیا جا سکتا ہے۔
دماغی صحت اور یادداشت کیلئے بہترین
روایتی بھارتی ادویات میں نفسیاتی اور اعصابی امراض کے علاج کے لیے صندل کے تیل کا استعمال کیا جاتا ہے کیونکہ اس کے خوشبودار مرکبات ڈپریشن، اضطراب اور ذہنی تناؤ کو دور کرنے میں مدد کرتے ہیں جبکہ اعصابی نظام کے سکون اور استحکام کو بھی فروغ دیتے ہیں۔
صندل کا تیل موڈ کو بہتر کرتا ہے، ذہنی الجھنوں کو کم کرتا ہے، ارتکاز اور فہم کو بڑھاتا ہے۔
اس کی خوشبو سونگھنے یا اسے پیشانی پر لگانے سے اعصابی خلیوں کی صحت اور یادداشت بھی بہتر ہوتی ہے۔
ہاضمے کو بہتر بنانے میں معاون
صندل کا تیل پیٹ کے درد کو کم کرنے اور ہاضمے کو بہتر بنانے کے لیے انتہائی مؤثر ہے۔ یہ آنتوں کی سوزش کو کم کرتا ہے اور اس طرح آئی بی ایس اور پیٹ کے السر جیسے مسائل سے نمٹنے میں معاون ثابت ہوتا ہے۔
نوٹ: یہ ایک معلوماتی مضمون ہے، اپنی کسی بھی بیماری کی تشخیص اور اس کے علاج کےلیے ڈاکٹر سے رجوع کریں۔