找回密码
 立即注册
搜索
查看: 858|回复: 0

جنید جمشید انتقال سے قبل شہادت کی دعا مانگا کرتے تھے: بیٹے سیف اللّٰہ کا انکشاف

[复制链接]

1万

主题

0

回帖

5万

积分

论坛元老

积分
53758
发表于 2025-11-3 19:54:56 | 显示全部楼层 |阅读模式
دین کی خاطر میوزک انڈسٹری کو خیر بعد کہنے والے پاکستان کے معروف سابق گلوکار و نعت خواں جنید جمشید کے بیٹے سیف اللّٰہ جنید نے والد کے ہمراہ گزاری آخری یادوں کو تازہ کر دیا۔

حال ہی میں جنید جمشید کے بیٹے سیف اللّٰہ جنید جیو کے پوڈ کاسٹ میں دکھائی دیے۔ پوڈکاسٹ کے دوران انہوں نے میزبان مبشر ہاشمی کے سوالوں کے جواب دیتے ہوئے ماضی کی مختلف یادیں تازہ کیں اور اپنی آواز میں خوبصورت نعتیں بھی سنائی۔

انٹرویو کے دوران انہوں نے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے انکشاف کیا کہ والد کا جب انتقال ہوا تو اس وقت میں تقریباً 14 برس کا تھا، مجھے یاد ہے کہ ان کی خواہش تھی کہ انہیں شہادت کی موت نصیب ہو، وہ شہادت کی دعا مانگا کرتے تھے اور اللّٰہ تعالیٰ نے ان کی خواہش پوری کی۔   
جنید جمشید کے آخری سفر پر جانے سے قبل کیا جذبات تھے، اہلیہ نے بتا دیا

دین کی خاطر میوزک انڈسٹری کو خیر بعد کہنے والے پاکستان کے معروف سابق گلوکار و نعت خواں جنید جمشید کے موت سے قبل آخری جذبات سے متعلق ان کی دوسری اہلیہ رضیہ جنید نے پہلی بار لب کشائی کی ہے۔   

انہوں نے بتایا کہ آخری 8 سے 6 ماہ کے دوران والد اپنی شہادت کی دعا مانگا کرتے تھے، یہ بات انہوں نے والدہ کو خود بتائی اور کہا کہ عائشہ تم ناراض نہیں ہونا لیکن میں نے اللّٰہ سے شہادت کی موت مانگی ہے۔  

اپنے والد کے ساتھ گزارے آخری لمحات کو یاد کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مجھے صحیح یاد نہیں کہ وہ اتوار کا دن تھا یا کیا، میں اس دن اسکول نہیں گیا تھا، والد میرے ساتھ بیٹھے اور مجھے نصیحت کی جو آج بھی مجھے یاد ہے کہ “میں یہ نہیں چاہتا کہ تم کوئی بہت بڑے بزنس مین بنو یا کسی اونچے عہدے یا مقام پر پہنچو یا مالدار بنو بلکہ یہ چاہتا ہوں کہ تم مذہب کا راستہ کبھی نہیں چھوڑو اور ایک اچھے انسان بنو۔“

ان کا کہنا تھا کہ مجھے لگتا ہے کہ میرے لیے ان کا یہی آخری پیغام تھا، کیونکہ اس کے بعد وہ چترال چلے گئے تھے۔

یاد رہے کہ جنید جمشید 7 دسمبر 2016ء کو چترال سے اسلام آباد آنے والے طیارے کے حادثے میں جاں بحق ہو گئے تھے، رپورٹس کے مطابق ان کے ساتھ ان کی اہلیہ نیہا جمشید بھی تھیں۔
您需要登录后才可以回帖 登录 | 立即注册

本版积分规则

Archiver|手机版|小黑屋|usdt交易

GMT+8, 2025-11-24 08:11 , Processed in 0.469354 second(s), 22 queries .

Powered by usdt cosino! X3.5

© 2001-2025 Bitcoin Casino

快速回复 返回顶部 返回列表