找回密码
 立即注册
搜索
查看: 835|回复: 0

ترکیہ میں طلاق کا انوکھا مقدمہ خبروں کی زینت بن گیا

[复制链接]

1万

主题

0

回帖

5万

积分

论坛元老

积分
53758
发表于 2025-11-3 19:55:18 | 显示全部楼层 |阅读模式
  

ترکیہ میں ایک انوکھا مقدمہ اُس وقت خبروں کی زینت بن گیا جب ایک شخص نے اپنی اہلیہ کے ساتھ طلاق کے معاہدے میں دو بلیوں کی دیکھ بھال کے لیے ہر 3  ماہ بعد 10 ہزار لیرا (تقریباً 240 امریکی ڈالرز) ادا کرنے پر رضامندی ظاہر کی۔

استنبول کے رہائشی بوغرا بی نے اپنی اہلیہ ایزگی بی سے باہمی رضامندی کے ساتھ طلاق کے لیے درخواست دائر کی تھی۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ دونوں فریقین نے ایک دوسرے سے کسی قسم کا مالی معاوضہ یا گزر بسر الاؤنس طلب نہیں کیا، تاہم انہوں نے طلاق کے کاغذات میں ایک منفرد شق شامل کی، جو مستقبل میں پالتو جانور رکھنے والے جوڑوں کے مقدمات کے لیے ایک مثال بن سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیے

  • چینی شخص نے لاٹری لائیو اسٹریمر خاتون پر لٹا دی، بیوی کی طلاق کی درخواست  
  • بھارت: پالتو جانوروں پر اختلافات، نوبیاہتا جوڑے نے طلاق کیلئے کیس فائل کردیا  




طلاق نامے میں طے پایا ہے کہ بوغرا بی کی ملکیت میں موجود دو بلیاں ایزگی بی کے پاس رہیں گی، وہ ہر 3 ماہ بعد بلیوں کی نگہداشت کے اخراجات کے لیے 10 ہزار لیرا ادا کریں گے۔

ترکیہ میں اس منفرد معاہدے کو پہلے ہی ’الاؤنس کی نئی قسم‘ قرار دیا جا رہا ہے، جو طلاق کے بعد پالتو جانوروں کی مالی کفالت سے متعلق مقدمات کے لیے ایک نئی قانونی نظیر بن سکتا ہے۔
您需要登录后才可以回帖 登录 | 立即注册

本版积分规则

Archiver|手机版|小黑屋|usdt交易

GMT+8, 2025-11-24 06:57 , Processed in 0.566465 second(s), 24 queries .

Powered by usdt cosino! X3.5

© 2001-2025 Bitcoin Casino

快速回复 返回顶部 返回列表