找回密码
 立即注册
搜索
查看: 526|回复: 0

صبا قمر کے کراچی سے متعلق بیان پر مداح برہم

[复制链接]

1万

主题

0

回帖

5万

积分

论坛元老

积分
53758
发表于 2025-11-3 19:55:56 | 显示全部楼层 |阅读模式
  
فائل فوٹو

پاکستان کی معروف اداکارہ صبا قمر کے کراچی سے متعلق منفی بیان کے باعث سوشل میڈیا صارفین شدید برہم ہوگئے۔

صبا قمر نے نجی ٹی وی کے پوڈ کاسٹ میں شرکت کے دوران کراچی سے اپنی ناپسندیدگی کا اظہار کیا تھا۔

پوڈکاسٹ میں ان سے سوال کیا گیا تھا کہ کیا آپ کام کے لیے کراچی منتقل ہونے کے لیے تیار ہیں؟ تو صبا قمر نے فوراً جواب دیا کہ استغفراللّٰہ کبھی نہیں۔

بعدازاں انہوں نے کہا خیر، انسان کبھی نہیں جانتا کہ مستقبل میں کیا ہو، لیکن میں کراچی صرف کام کے لیے جاتی ہوں، اپنا کام مکمل کرتی ہوں اور واپس آ جاتی ہوں، مجھے لاہور اور اسلام آباد پسند ہیں، اگر کوئی کراچی میں مجھے گھر لے دے تو ٹھیک ہے، حالانکہ میں نے وہاں اپنا ایک گھر بنا بھی لیا ہے۔

پوڈکاسٹ کے دوران وہ آہستہ آواز میں یہ بھی کہتی سنائی دیں کہ I don’t like Karachi (مجھے کراچی پسند نہیں)۔   
صبا قمر کی اداکاری دیکھ کر عدیل افضل دنگ رہ گئے، دلچسپ واقعہ سنادیا

اداکار عدیل افضل نے صبا قمر کے ساتھ فلم ’کملی‘ میں کام کیا تھا   

ایک اور موقع پر صبا قمر نے کہا کہ تمام پروجیکٹس جو کراچی میں شوٹ ہو رہے ہیں، انہیں اسلام آباد منتقل کر دینا چاہیے۔

صبا قمر کے اس بیان نے سوشل میڈیا پر بحث چھیڑ دی ہے، اور مداحوں کا کہنا ہے کہ کراچی جیسے بڑے شہر کے بارے میں منفی رائے کا اظہار ایک معروف اداکارہ کے شایانِ شان نہیں۔

ایک صارف نے لکھا کہ صبا قمر نے کراچی کے لیے استغفراللّٰہ کہا یہ کتنی بری بات ہے، دوسرے نے کہا جب کراچی کے ڈراموں میں کام کرتی ہیں تو اسی شہر کے بارے میں ایسی باتیں کیوں کرتی ہیں؟

ایک اور صارف نے طنز کرتے ہوئے لکھا کہ پنڈی اور پنجاب کے لوگ کراچی کے بارے میں عجیب جنون رکھتے ہیں۔
您需要登录后才可以回帖 登录 | 立即注册

本版积分规则

Archiver|手机版|小黑屋|usdt交易

GMT+8, 2025-11-24 06:57 , Processed in 0.345252 second(s), 22 queries .

Powered by usdt cosino! X3.5

© 2001-2025 Bitcoin Casino

快速回复 返回顶部 返回列表