امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ کینیڈا نے امریکا کے ساتھ دھوکا کیا اور پکڑا گیا۔
امریکی صدر کا کہنا تھا کہ کینیڈا نے سابق امریکی صدر رونالڈ ریگن سے متعلق دھوکا دہی سے دعویٰ کیا کہ وہ ٹیرف کے خلاف تھے، لیکن حقیقت یہ ہے کہ رونالڈ ریگن ٹیرف کے حامی تھے۔
انکا مزید کہنا تھا کہ صدر ریگن ٹیرف کو ملکی مفاد اور قومی سلامتی کیلئے ضروری سمجھتے تھے۔
امریکی صدر آئندہ ہفتے چینی صدر شی جن پنگ سے ملاقات کریں گے: وائٹ ہاؤس
وائٹ ہاؤس ترجمان نے بتایا کہ امریکی صدر آئندہ ہفتےجنوبی کوریا میں چینی صدر شی جن پنگ سے ملاقات کریں گے۔
صدر ٹرمپ نے الزام عائد کیا کہ کینیڈا ان کے ملک کی تاریخ کے سب سے اہم فیصلوں میں سے ایک میں امریکی سپریم کورٹ میں غیر قانونی طور پر اثر انداز ہونے کی کوشش کر رہا ہے۔
انھوں نے کہا کہ کینیڈا نے طویل عرصے سے ٹیرف پر دھوکہ دیا ہے، کینیڈا ہمارے کسانوں سے چار سو فیصد تک چارج کرتا ہے، اب کینیڈا اور کوئی دوسرا ملک امریکا سے مزید فائدہ نہیں اٹھا سکتا ہے۔