اسرائیلی فوج نے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے 2 فلسطینیوں کو شہید کردیا۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق غزہ کے علاقے دیر البلاح میں اسرائیلی فوج کی گولہ باری سے 2 بھائی شہید ہوگئے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق شہید ہونے والے دونوں بھائیوں نے اسرائیلی فوج کے قائم کیے ہوئے بفرزون کی حد عبور کی تھی جو اسرائیلی فوج نے اپنی موجودگی ظاہر کرنے کے لیے قائم کیا ہے۔
غزہ سے رپورٹنگ کرنیوالے صحافیوں نے اسرائیلی مظالم کے ہولناک واقعات سے پردہ اٹھا دیا
اسرائیل نے فلسطین پر مسلط کی گئی جبری جنگ کے دوران غزہ میں 70 ہزار فلسطینیوں کے قتلِ عام کے ساتھ ساتھ 238 صحافیوں کو بھی قتل کیا۔
اسرائیلی فوج 10 اکتوبر سے اب تک جنگ بندی معاہدے کی 80 مرتبہ خلاف ورزی کرچکی ہے جس میں 97 فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔
اسرائیلی فوج اب بھی غزہ کے 53 فیصد علاقے پر قابض ہے، جہاں سے انخلا اگلے مرحلے میں کیا جائے گا۔