找回密码
 立即注册
搜索
查看: 897|回复: 0

پہلا ٹی20، جنوبی افریقا نے پاکستان 55 رنز سے ہرا دیا

[复制链接]

1万

主题

0

回帖

5万

积分

论坛元老

积分
53758
发表于 2025-11-3 19:57:23 | 显示全部楼层 |阅读模式
  فوٹو: اسکرین گریب، پی سی بی

جنوبی افریقا نے پہلے ٹی20 میچ میں پاکستان کو 55 رنز سے شکست دے کر سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کرلی۔

راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم پر کھیلے گئے میچ میں پاکستانی ٹیم 195 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 19ویں اوور کی پہلی گیند پر 139 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

ٹیم پاکستان کی طرف سے صائم ایوب 37، محمد نواز 36 اور صاحبزادہ فرحان 24 رنز کے ساتھ نمایاں بیٹر رہے۔

بابر اعظم صفر، فہیم اشرف 1، کپتان سلمان علی آغا 2، حسن نواز 3،  شاہین شاہ آفریدی 4، نسیم شاہ 9 اور عثمان خان 12 رنز بناکر پویلین لوٹے۔

کاربن بوش نے 4، جارج لینڈا نے 3 اور لیزاڈ ولیمز نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

اس سے قبل پاکستان نے ٹاس جیت کر جنوبی افریقا کو بیٹنگ کی دعوت دی، جس نے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹ پر 194 رنز بنائے تھے ۔

ریزا ہینڈرکس 60، جارج لینڈے 36 اور ڈی زور زی 33 رنز کے ساتھ نمایاں بیٹر رہے جبکہ پاکستان کے محمد نواز نے 3، صائم ایوب نے 2 جبکہ شاہین آفریدی، ابرار احمد اور نسیم شاہ نے 1،1 وکٹ اپنے نام کی تھی۔

اس سے قبل پاکستانی کپتان سلمان علی آغا اور جنوبی افریقی قائد ڈونوون فریرا ٹاس کےلیے میدان میں اترے۔

اعداد و شمار کے مطابق پی ایس ایل 10 کے دوران اس گراؤنڈ پر پہلی اننگز کا اوسط اسکور 210 رہا ہے، آؤٹ فیلڈ تیز ہے، بولر یہاں جتنی غلطی کم کرے اتنا اچھا ہے۔

پاکستانی الیون میں صائم ایوب، صاحبزادہ فرحان، بابر اعظم، حسن نواز، سلمان علی آغا، عثمان خان، محمد نواز، فہیم اشرف، شاہین آفریدی، نسیم شاہ اور ابرار احمد شامل تھے۔

جنوبی افریقا کی ٹیم ڈونوون فریرا (کپتان)، کوئنٹن ڈی کوک، ریزا ہینڈرکس، ٹونی ڈی زورزی، ڈیوالڈ بریوس، میتھیو بریزکے، جارج لیندسے، کارٹن بوش، لزاڈ ولیمز، ناندرے برگر اور لنگی ندیدی پر مشتمل تھی۔

سیریز کا پہلا میچ چھاتی کے سرطان سے آگاہی مہم کا حصہ ہے، پاکستانی ٹیم نے اس مقابلے میں گلابی رنگ کی خصوصی کٹ زیب تن کی۔

دونوں ٹیموں کے کھلاڑی اور میچ آفیشلز گلابی ربن پہن کر میدان میں اترے ہیں، میچ میں استعمال ہونے والی اسٹمپس گلابی رنگ کی ہیں، کمنٹیٹرز براہِ راست نشریات میں آگاہی پیغامات شیئر کیے۔
您需要登录后才可以回帖 登录 | 立即注册

本版积分规则

Archiver|手机版|小黑屋|usdt交易

GMT+8, 2025-11-24 05:44 , Processed in 1.005726 second(s), 22 queries .

Powered by usdt cosino! X3.5

© 2001-2025 Bitcoin Casino

快速回复 返回顶部 返回列表