找回密码
 立即注册
搜索
查看: 164|回复: 0

دنیا اسرائیل کو مغربی کنارے پر ایک اور نسل کشی سے روکے: اسرائیلی رکن پارلیمنٹ

[复制链接]

1万

主题

0

回帖

5万

积分

论坛元老

积分
53758
发表于 2025-11-3 19:57:26 | 显示全部楼层 |阅读模式

  اسرائیلی رکن پارلیمنٹ اوفر کسیف—تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا

اسرائیلی پارلیمنٹ کے رکن اوفر کسیف نے کہا ہے کہ دنیا اسرائیل کو غزہ کے بعد مغربی کنارے میں ایک اور نسل کشی کی جانب بڑھنے سے روکے۔

عرب میڈیا کے مطابق اسرائیل کی حدس تل پارٹی کے رکن پارلیمان اوفر کسیف نے عالمی برادری کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل مغربی کنارے میں ایک اور نسل کشی کا ارادہ رکھتا ہے۔  

انہوں نے کہا کہ ہم اسرائیلی ایک خانہ جنگی کی جانب بڑھ رہے ہیں، اس خطرے کا سامنا آج اسرائیلی یہودی اور عرب دونوں کو ہے، ان دونوں خطرات سے نمٹنے کے لیے ہم سے رابطہ کیا جائے اور جو کچھ ممکن ہوسکے وہ کیا جائے۔   
غزہ میں جنگ بندی کیلئے اسرائیل میں ملک گیر ہڑتال، مظاہرے جاری

غزہ جنگ بندی کے لیے اسرائیل میں ملک گیر ہڑتال اور احتجاج کی کال دی گئی ہے۔   

انہوں نے مزید کہا کہ ہم ان خطرات سے تنہا نبرد آزما نہیں ہوسکتے، اس وقت موجودہ ساری صورتحال میں یہاں بسے فلسطینی اور اسرائیلی ایک جیسے حالات کا سامنا کر رہے ہیں، ان ممکنہ خطرات سے پورا خطہ متاثر ہوسکتا ہے، ان خطرات سے نمٹنے کا واحد راستہ صرف انصاف سے ممکن ہے۔

بتاتے چلیں کہ اوفر کسیف عرب اکثریتی جماعت سے تعلق رکھنے والی جماعت حدس تل پارٹی سے تعلق رکھنے والے یہودی رکنِ پارلیمنٹ ہیں اور ابھی حال ہی میں امریکی صدر کے اسرائیلی پارلیمنٹ سے خطاب کے دوران ان کے ساتھی عرب رکن پارلیمنٹ ايمن عودہ کو پارلیمنٹ سے بے دخل کردیا گیا تھا۔
您需要登录后才可以回帖 登录 | 立即注册

本版积分规则

Archiver|手机版|小黑屋|usdt交易

GMT+8, 2025-11-24 05:44 , Processed in 0.768758 second(s), 22 queries .

Powered by usdt cosino! X3.5

© 2001-2025 Bitcoin Casino

快速回复 返回顶部 返回列表