ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے 9 مئی سمیت دیگر 5 مقدمات میں بانی پی ٹی آئی کی گرفتاری سے روک دیا۔
ایڈیشنل سیشن جج افضل مجوکہ نے 9 مئی سمیت دیگر 5 مقدمات پر سماعت کی۔
عدالت نے 25 نومبر تک متعلقہ مقدمات میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی گرفتاری روک کر ان کی ضمانت قبل از گرفتاری میں توسیع کر دی۔
توشہ خانہ ٹو کیس: بانی پی ٹی آئی کے وکیل نے مزید دلائل کیلئے کل تک کا وقت مانگ لیا
بانی پی ٹی آئی کے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر کے حتمی دلائل جاری ہیں، حتمی دلائل کے بعد کیس کا فیصلہ محفوظ کیے جانے کا امکان ہے۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے اگلی سماعت میں بانی پی ٹی آئی کو عدالت میں یا بذریعہ ویڈیو لنک پیش کرنے کی ہدایت کر دی۔
جس کے بعد عدالت نے ضمانت کی درخواستوں پر سماعت 25 نومبر تک ملتوی کر دی۔
بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی جانب سے شمسہ کیانی ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئیں۔
بانی پی ٹی آئی کے خلاف 9 مئی، اقدام قتل، جعلی رسیدوں سمیت دیگر مقدمات درج ہیں جبکہ بشریٰ بی بی کے خلاف مبینہ جعلی رسیدیں جمع کروانے پر مقدمہ درج ہے۔