找回密码
 立即注册
搜索
查看: 959|回复: 0

بھارت: نوجوان نے بہنوں کی جعلی ویڈیوز کے ذریعے بلیک میل کیے جانے پر خودکشی کرلی

[复制链接]

1万

主题

0

回帖

5万

积分

论坛元老

积分
53758
发表于 2025-11-3 19:58:20 | 显示全部楼层 |阅读模式
  تصویر سوشل میڈیا۔

بھارت میں ایک نوجوان نے مصنوعی ذہانت (اے آئی) سے تیارکردہ اس کی بہنوں کی جعلی تصاویر اور ویڈیوز کے ذریعے بلیک میل کیے جانے پر خودکشی کرلی۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق فرید آباد سے تعلق رکھنے والے 19 سالہ کالج طالبعلم سے دو نامعلوم ملزمان نے مبینہ طور پر 20,000 روپے کا مطالبہ کیا اور دھمکی دی کہ اگر رقم نہ دی گئی تو وہ یہ جعلی مواد آن لائن شیئر کر دیں گے۔

حکام کے مطابق متوفی بی کام کا طالبعلم تھا اور پچھلے 10 دنوں سے مسلسل ہراسانی کے باعث شدید ذہنی دباؤ میں تھا۔

ایک سینئر افسر نے بتایا کہ متاثرہ طالبعلم کا موبائل فون ہیک کر لیا گیا تھا اور ملزمان نے اسے میسجنگ ایپ کے ذریعے دھمکانا شروع کر دیا تھا۔

یہ بھی پڑھیے

  • بھارت: زیادتی اور جعلی میڈیکل سرٹیفکیٹس بنانے کے دباؤ کے سبب خاتون ڈاکٹر کی خودکشی  
  • بھارت: ہتھیلی پر پولیس افسر پر ریپ کا الزام لکھ کر خاتون ڈاکٹر نے خودکشی کر لی  
  • چیٹ جی پی ٹی پر خودکشی کا الزام، اوپن اے آئی اور سیم آلٹ مین کے خلاف مقدمہ درج  




انہوں نے کہا کہ ملزمان نے طالبعلم اور اس کی بہنوں کی جعلی تصاویر اور ویڈیوز تیار کی تھیں۔ مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور ملزمان کو گرفتار کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔

ابتدائی تفتیش سے پتا چلا ہے کہ ملزمان نے طالبعلم کو بار بار دھمکیاں دیں، جس کے نتیجے میں اس نے ہفتہ کی شام اپنے کمرے میں زہر پی کر خودکشی کر لی۔

فرید آباد پولیس کے مطابق اہلِ خانہ نے اسے فوری مقامی اسپتال پہنچایا، مگر وہ علاج کے دوران چل بسا۔

پولیس متوفی کے فون ریکارڈ، چیٹ ہسٹری اور سوشل میڈیا اکاؤنٹس کا جائزہ لے رہی ہے تاکہ یہ معلوم کیا جا سکے کہ اے آئی سے تیار کردہ یہ جعلی مواد کیسے بنایا اور شیئر کیا گیا۔
您需要登录后才可以回帖 登录 | 立即注册

本版积分规则

Archiver|手机版|小黑屋|usdt交易

GMT+8, 2025-11-24 04:54 , Processed in 0.970161 second(s), 24 queries .

Powered by usdt cosino! X3.5

© 2001-2025 Bitcoin Casino

快速回复 返回顶部 返回列表