找回密码
 立即注册
搜索
查看: 666|回复: 0

پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان مذاکرات کی آخری کوشش، ذرائع

[复制链接]

1万

主题

0

回帖

5万

积分

论坛元老

积分
53758
发表于 2025-11-3 19:58:22 | 显示全部楼层 |阅读模式
  —فائل فوٹو

پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان استنبول میں تیسرے دن مذاکرات 18 گھنٹے جاری رہے، مذاکرات آخری دور کی جانب بڑھ رہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق افغان طالبان وفد نے پاکستان کے خوارج اور دہشت گردی کے خلاف کارروائی کے مطالبے سے اتفاق کر لیا ہے۔

میزبانوں کی موجودگی میں بھی افغان طالبان وفد نے مرکزی مسئلے کو تسلیم کیا۔  

ذرائع کا کہنا ہے کہ ہر مرتبہ کابل سے ملنے والی ہدایات کے باعث افغان طالبان وفد کا مؤقف تبدیل ہوتا رہا۔ کابل سے ملنے والے غیر منطقی اور ناجائز مشورے ہی بات چیت کے بےنتیجہ رہنے کے ذمہ دار ہیں، پاکستان اور میزبان سنجیدہ طریقے سے اب بھی ان پیچیدہ معاملات کو حل کرنا چاہتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

  • استنبول میں پاک افغان مذاکرات، تاحال کوئی ٹھوس نتیجہ نہیں آیا، تجزیہ کار  
  • افغان طالبان کی ہٹ دھرمی اور عدم تعاون دیگر فریقین پر بھی واضح ہو گیا: سیکیورٹی ذرائع  




ذرائع نے کہا کہ ایک آخری کوشش جاری ہے کہ اس معاملے کو منطق اور بات چیت سے حل کر لیا جائے۔

واضح رہے کہ پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان مذاکرات کا پہلا دور قطر کے دارالحکومت دوحہ میں ہوا تھا جس میں دونوں ممالک کے درمیان سیز فائر پر اتفاق کیا گیا تھا۔

دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات کا دوسرا دور دو روز قبل استنبول میں ہوا تھا جس میں پہلے دور میں طے پانے والے نکات پر عمل درآمد کا جائزہ لیا گیا تھا۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاکستان نے افغان حکام کو دہشت گردی کی روک تھام کا جامع پلان دیا تھا۔

اس حوالے سے وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے بھی میڈیا سے گفتگو میں کہا تھا کہ افغان طالبان کے پاس دو ہی آپشنز ہیں یا تو امن کے ساتھ رہیں یا پھر ہماری ان کے ساتھ کھلی جنگ ہے۔
您需要登录后才可以回帖 登录 | 立即注册

本版积分规则

Archiver|手机版|小黑屋|usdt交易

GMT+8, 2025-11-24 06:58 , Processed in 0.688515 second(s), 22 queries .

Powered by usdt cosino! X3.5

© 2001-2025 Bitcoin Casino

快速回复 返回顶部 返回列表