找回密码
 立即注册
搜索
查看: 480|回复: 0

برطانیہ، گھوسٹ مریضوں کے سالانہ 838 ملین پاؤنڈز وصول کیے جانے لگے

[复制链接]

1万

主题

0

回帖

5万

积分

论坛元老

积分
53758
发表于 2025-11-3 19:59:14 | 显示全部楼层 |阅读模式
  

این ایچ ایس میں لاکھوں ایسے مریضوں کا انکشاف ہوا ہے، جو یا تو منتقل ہو چکے ہیں یا انتقال کر چکے ہیں مگر وہ جی پیز میں رجسٹرڈ ہیں اور جی پیز ان کی غیر موجودگی کے باوجود رقم وصول کر رہے ہیں۔

برطانوی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق ایک دہائی قبل برطانوی وزراء کی طرف سے گھوسٹ مریضوں کی لعنت کو ختم کرنے کے عزم کے باوجود انگلینڈ میں آج بھی 4 اعشاریہ 9 ملین کی بلند ترین سطح رجسٹرڈ ہے۔

ان اعداد و شمار سے یہ اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ ایک دہائی کے دوران 95 فیصد تک ایسے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے، جو ایک محتاط اندازے کے مطابق کینٹ، ایسیکس اور ہیمپشائر کی مشترکہ آبادی سے بھی زیادہ ہیں۔

انگلینڈ کے بعض حصوں میں تجزیہ سے پتہ چلتا ہے کہ رجسٹرڈ مریضوں میں سے 20 فیصد تک موجود نہیں ہوسکتے، یہ بھی انکشاف ہوا ہے کہ ہر مریض کے لیے اوسطاً تقریبا 170 پاﺅنڈ وصول کیے جاتے ہیں۔

اس کا مطلب ہے کہ وہ ان مریضوں کے لیے 838 ملین پاﺅنڈز کے برابر سالانہ وصول کرتے ہیں، جو موجود ہی نہیں ہیں۔

این ایچ ایس کاﺅنٹر فراڈ اتھارٹی کے سربراہان نے اس امر کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
您需要登录后才可以回帖 登录 | 立即注册

本版积分规则

Archiver|手机版|小黑屋|usdt交易

GMT+8, 2025-11-24 04:06 , Processed in 0.701608 second(s), 24 queries .

Powered by usdt cosino! X3.5

© 2001-2025 Bitcoin Casino

快速回复 返回顶部 返回列表