找回密码
 立即注册
搜索
查看: 928|回复: 0

جیولین تھرور ارشد ندیم ٹریننگ کیلئے گراؤنڈ میں لوٹ آئے

[复制链接]

1万

主题

0

回帖

5万

积分

论坛元老

积分
53758
发表于 2025-11-3 19:59:25 | 显示全部楼层 |阅读模式
  —فائل فوٹو

اولمپک گولڈ میڈلسٹ جیولین تھرور ارشد ندیم ٹریننگ کیلئے گراؤنڈ میں لوٹ آئے۔ انہوں نے پنجاب اسٹیڈیم میں ہلکی پھلکی ٹریننگ کا آغاز کر دیا۔

جیولین تھرور ارشد ندیم نے اسلامک سالیڈیریٹی گیمز سے قبل خود کو مکمل فٹ کرنے کا ٹارگٹ بنا لیا ہے۔ اسلامک سالیڈیریٹی گیمز 7 سے 21 نومبر تک سعودی عرب میں شیڈول ہیں۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ارشد ندیم نے کہا کہ جاپان میں ہونے والی ورلڈکپ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کے دوران انجری کا سامنا کرنا پڑا، انجری سے نجات حاصل کرنے کے لیے بہت کام کیا ہے اور بہتری آئی ہے۔   
اسلامی یکجہتی گیمز: ارشد ندیم نے تیاری شروع کردی

کراچی اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم نے حالیہ عالمی...   

انہوں نے کہا کہ پہلا ٹریننگ سیشن کیا ہے، اُمید ہے فٹ ہو جاؤں گا، میرا اگلا ایونٹ اسلامک سالیڈیریٹی گیمز ہے، اس کے لیے مجھے مکمل فٹ ہونا ہے، اس وقت زیادہ فوکس انجری کی بہتری اور ٹریننگ پر ہے۔

ارشد ندیم کا کہنا ہے کہ انجری سے چھٹکارا پانے کے لیے فزیو بھی چل رہی ہے اور کوشش ہے کہ دوبارہ انجری نہ ہو، ورلڈ اتھلیٹکس چیمپئن شپ کے دوران بہت فٹ تھا لیکن انجری ہوگئی، انجری کے باوجود ورلڈ اتھلیٹکس چیمپئن شپ میں 85 میٹر کی تھرو کی جو کوئی چھوٹی تھرو نہیں، قوم سے درخواست ہے کہ دعا کریں اللّٰہ تعالیٰ پاکستان کو دوبارہ عزت بخشے۔

واضح رہے کہ ارشد ندیم کی جولائی میں انگلینڈ میں پنڈلی کی سرجری ہوئی تھی۔ وہ ستمبر میں ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کے دوران دوبارہ تکلیف کا شکار ہو گئے۔
您需要登录后才可以回帖 登录 | 立即注册

本版积分规则

Archiver|手机版|小黑屋|usdt交易

GMT+8, 2025-11-24 04:54 , Processed in 1.246275 second(s), 24 queries .

Powered by usdt cosino! X3.5

© 2001-2025 Bitcoin Casino

快速回复 返回顶部 返回列表