找回密码
 立即注册
搜索
查看: 281|回复: 0

سرحدی حدود کی خلاف ورزی پر افغانستان کے اندر بھی جاکر جواب دینا پڑا تو دیں گے: خواجہ آصف

[复制链接]

1万

主题

0

回帖

5万

积分

论坛元老

积分
53758
发表于 2025-11-3 20:00:46 | 显示全部楼层 |阅读模式
  وزیرِ دفاع خواجہ آصف—فائل فوٹو

وزیرِ دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ افغان سر زمین دہشت گردی کے لیے استعمال ہوئی تو بھرپور جواب دیں گے، ہماری سرحدی حدود کی خلاف ورزی کی تو ہم بھی حملہ کریں گے، خلاف ورزی پر ہمیں افغانستان کے اندر بھی جا کرجواب دینا پڑا تو دیں گے۔

پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آبادمیں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کل شام کو معاملہ مکمل ہوا ہے، ثالثوں پر بھی یہ چیز عیاں ہو گئی کہ کابل کی نیت کیا ہے، کابل کی نیت میں فتور سب پر عیاں ہو گیا ہے۔

خواجہ آصف نے کہا کہ اب دوا تو کوئی نہیں ہے، دعا ہی کی جا سکتی ہے، اندیشہ ہے کہ طالبان افغانستان کو ماضی میں دھکیل رہے ہیں، افغانستان ریاست کی تعریف پر بھی پورا نہیں اترتا۔

انہوں نے کہا کہ طالبان ریاست کے تشخص کے عادی بھی نہیں اور نہ ہی سمجھ ہے، طالبان مار دھاڑ کرنے والے ہیں جو مالی فوائد اٹھا رہے ہیں، کابل حکومت میں کوئی ایسا موجود نہیں جو ریاست کی وضاحت کرے۔

وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ کابل نے مزاحمت کا راستہ اپنایا ہے اس طرح ہے تو پھر اس طرح سہی، افغانستان سب چیزوں کو مانتا ہے لیکن تحریری طورپر دینے کو تیار نہیں۔
您需要登录后才可以回帖 登录 | 立即注册

本版积分规则

Archiver|手机版|小黑屋|usdt交易

GMT+8, 2025-11-24 02:58 , Processed in 0.489191 second(s), 24 queries .

Powered by usdt cosino! X3.5

© 2001-2025 Bitcoin Casino

快速回复 返回顶部 返回列表