找回密码
 立即注册
搜索
查看: 800|回复: 0

ایسا کوئی کام نہیں کروں گی جس سے شناخت نہ ملے: رابعہ کلثوم

[复制链接]

1万

主题

0

回帖

5万

积分

论坛元老

积分
53758
发表于 2025-11-3 20:01:17 | 显示全部楼层 |阅读模式
  — فائل فوٹو

پاکستانی اداکارہ رابعہ کلثوم کا کہنا ہے کہ ایسا کوئی کردار ادا نہیں کروں گی جس سے پہچان یا شناخت نہ ملے۔

حال ہی میں انہوں نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بطور مہمان شرکت کی جہاں انہوں نے مختلف امور پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج جس مقام پر ہوں وہ بہت محنت سے حاصل کیا ہے۔ فنکار گھرانے سے تعلق رکھنے کے باوجود والدہ اداکاری کے خلاف تھی۔

انہوں نے کہا کہ اس مقام تک پہچنے کے لیے میں نے بہت محنت کی ہے، اب کیریئر کے اس مقام پر ہوں جہاں میرے لیے یہ چیزیں اہمیت رکھتی ہیں، ایسا کوئی کام نہیں کروں گی جس سے شناخت نہ ملے۔

اداکارہ نے شکوہ کیا کہ ایسا کئی بار ہوا ہے کہ شناخت ظاہر ہونے کے باوجود محنت کا خاطر خواہ کریڈٹ نہیں ملا، بہترین پرفارمنس کے باوجود اتنی پذیرائی نہیں ملی جتنی ملنی چاہیے تھی۔  

ان کا کہنا تھا کہ ہماری انڈسٹری میں جب بھی کسی کو کریڈٹ دینے کی بات آتی ہے تو ہر کوئی منہ موڑ لیتا ہے، فنکاروں کو ان کا جائز صلہ نہیں ملتا۔ میں نے کئی ایسے کردار ادا کیے جن پر بات ہونی چاہیے تھی لیکن نہیں ہوئی۔

رابعہ نے یہ بھی کہا کہ ایسا صرف شوبز ہی نہیں بلکہ میں سوشل میڈیا پر زیادہ متحرک ہوں، وہاں بھی ایسا ہی ہوا۔

خیال رہے کہ رابعہ کلثوم اور ان کے شوہر و گلوکار ریحان ناظم سوشل میڈیا کانٹنٹ کری ایٹرز بھی ہیں اور پیسا ایوارڈز کی نامزدگیوں کا اعلان کیا گیا، تاہم ڈیجیٹل کیٹیگریز میں تخلیقی مواد کے باوجود انہیں نامزد نہیں کیا گیا، جس کا شکوہ انہوں نے اپنے سوشل میڈیا پر بھی کیا تھا۔
您需要登录后才可以回帖 登录 | 立即注册

本版积分规则

Archiver|手机版|小黑屋|usdt交易

GMT+8, 2025-11-24 04:06 , Processed in 0.677401 second(s), 24 queries .

Powered by usdt cosino! X3.5

© 2001-2025 Bitcoin Casino

快速回复 返回顶部 返回列表