找回密码
 立即注册
搜索
查看: 987|回复: 0

ڈکی بھائی کی اہلیہ سے رشوت لینے والے افسران سے ڈھائی کروڑ سے زائد رقم برآمد

[复制链接]

1万

主题

0

回帖

5万

积分

论坛元老

积分
53758
发表于 2025-11-3 20:03:40 | 显示全部楼层 |阅读模式
  یوٹیوبر سعدالرحمٰن المعروف ڈکی بھائی : فائل فوٹو  

لاہور کی مقامی عدالت نے سوشل میڈیا ایکٹوسٹ یوٹیوبر سعدالرحمٰن المعروف ڈکی بھائی کی اہلیہ عروب جتوئی سے مبینہ طور پر رشوت لینے کے مقدمے میں نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کے 6 افسروں کے جسمانی ریمانڈ میں 3 دن کی توسیع کر دی ہے۔

فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) کے مطابق ملزمان سے ڈھائی کروڑ روپے سے زائد رقم برآمد کی جاچکی ہے۔  

ایف آئی اے نے نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کے ایڈیشنل ڈائریکٹر سرفراز چوہدری سمیت 6 افسران کو جسمانی ریمانڈ ختم ہونے پر ضلع کچہری میں پیش کیا اور استدعا کی کہ تفتیش کیلئے مزید جسمانی ریمانڈ دیا جائے۔   
ڈکی بھائی کی تفتیش کرنے والے افسران 90 لاکھ روپے رشوت کے الزام میں زیر تفتیش

پاکستانی یوٹیوبر سعدالرحمٰن المعروف ڈکی بھائی کا کیس سلجھتے سلجھتے مزید الجھ گیا، ان کی تفتیشی ٹیم ہی پکڑی گئی۔   

عدالت میں پیش کی گئی تفتیشی رپورٹ میں بتایا گیا کہ ملزمان سے ڈھائی کروڑ سے زائد رقم برآمد کرلی ہے۔  

ملزم علی رضا سے 70 لاکھ، زوار سے 9 لاکھ، یاسر گجر سے 19 لاکھ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر شعیب ریاض سے 36 لاکھ 48 ہزار اور ایڈیشنل ڈائریکٹر چو ہدری سرفراز سے ایک کروڑ 25 لاکھ 48 ہزار ریکور کیے گئے ہیں۔

عدالت نےجسمانی ریمانڈ میں توسیع کی استدعا منظور کرتے ہوئے ملزمان کو 3 نومبر کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیا۔  

اسی عدالت نے گزشتہ روز این سی سی آئی اے کے ڈپٹی ڈائریکٹر عثمان کا بھی رشوت کیس میں تین روز کا جسمانی ریمانڈ دیا تھا۔
您需要登录后才可以回帖 登录 | 立即注册

本版积分规则

Archiver|手机版|小黑屋|usdt交易

GMT+8, 2025-11-24 04:07 , Processed in 0.624262 second(s), 24 queries .

Powered by usdt cosino! X3.5

© 2001-2025 Bitcoin Casino

快速回复 返回顶部 返回列表