找回密码
 立即注册
搜索
查看: 461|回复: 0

کینیڈا کے ریسٹورنٹ نے 81 فٹ لمبا کباب رول بنادیا

[复制链接]

2万

主题

0

回帖

6万

积分

论坛元老

积分
62886
发表于 2025-10-28 15:39:02 | 显示全部楼层 |阅读模式
  تصویر:بین الاقوامی میڈیا

کینیڈا کے شہر وِنڈسر میں واقع ایک ریسٹورنٹ نے دنیا کا سب سے لمبا قیمے کے کباب کا رول تیار کر کے گنیز ورلڈ ریکارڈ بنانے کی کوشش کی ہے۔

ریسٹورنٹ اسموکیز بار بی کیو نے اوٹاوا اسٹریٹ پر یہ منفرد ریکارڈ قائم کرنے کی کوشش کی اور بالآخر 81 فٹ طویل کباب رول تیار کرلیا۔

ریسٹورنٹ کے مالک ٹگران کادیوچیان نے گفتگو میں دعویٰ کیا کہ ہم یہ ریکارڈ بنانے والے پہلے لوگ ہیں، 80 فٹ کچھ برا نہیں ہے، ہم نے اچھی شروعات کی ہے، اگلی بار اس سے بھی بہتر کر دکھائیں گے۔

کادیوچیان کا کہنا تھا کہ ان کی اصل خواہش 100 فٹ لمبا رول بنانے کی تھی، تاہم محدود تیاری اور پکانے کے دوران سکڑنے کی وجہ سے یہ ممکن نہ ہوسکا۔   
چینی طوطے کا کمال، رنگ پہچاننے کا گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم کرلیا

شیاوگُوئی نے صرف 33.5 سیکنڈز میں 10 مختلف رنگوں کو پہچان کر ترتیب دیا   

انہوں نے اعلان کیا کہ اگلے سال ریسٹورنٹ ایک نیا چیلنج کرے گا اور اس بار ہدف 200 فٹ لمبا کباب رول بنانے کا ہوگا۔

تیار ہونے کے بعد اس دیوہیکل کباب رول کو ایک ایک فٹ کے ٹکڑوں میں کاٹ کر عوام کو پیش کیا گیا تھا۔
您需要登录后才可以回帖 登录 | 立即注册

本版积分规则

Archiver|手机版|小黑屋|usdt交易

GMT+8, 2025-12-3 18:39 , Processed in 0.163804 second(s), 24 queries .

Powered by usdt cosino! X3.5

© 2001-2025 Bitcoin Casino

快速回复 返回顶部 返回列表