找回密码
 立即注册
搜索
查看: 476|回复: 0

معیشت کو مضبوط بنیادوں پر مستحکم کرنا اولین ترجیح ہے: وزیرِ اعظم شہباز شریف

[复制链接]

2万

主题

0

回帖

6万

积分

论坛元老

积分
62886
发表于 2025-10-28 15:39:03 | 显示全部楼层 |阅读模式
  وزیرِاعظم شہباز شریف—فائل فوٹو

وزیرِاعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ سرمایہ کاری کے ساتھ تجارت کو بھی فروغ دینا ہماری پالیسی کا حصہ ہے۔

وزیرِاعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت ملکی معیشت اور غیر ملکی سرمایہ کاری سے متعلق اجلاس منعقد ہوا جس میں فیلڈ مارشل عاصم منیر اور نائب وزیر ِاعظم اسحاق ڈارنے بھی شرکت کی۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیرِاعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان کی معیشت کو مضبوط بنیادوں پر مستحکم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے، اقتصادی سرگرمیوں کی منصوبہ بندی میں نجی شعبے کا کلیدی کردار ہو گا۔

ان کا کہنا ہے کہ حالیہ مثبت معاشی رجحان غیر ملکی سرمایہ کاروں کے پاکستانی معیشت پر اعتماد کا عکاس ہے، پاکستان کو خطے میں سرمایہ کاری کا پرکشش مرکز بنایا جائے گا، جدت اور شفافیت کی بدولت ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔

یہ بھی پڑھیے

  • وزیراعظم بیرون ممالک کے 2 ہفتے کے طویل دورے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے  




وزیرِاعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ حکومت روزگار کے مواقع بڑھانے کے لیے سرمایہ کاری کے تمام مواقع بروئے کار لائے گی، ہماری جاری معاشی اور اقتصادی اصلاحات کی پالیسی نے معیشت کو ایک نئی سمت دی۔

وزیرِ اعظم آفس کے اعلامیے کے مطابق اجلاس میں مجموعی اقتصادی صورتِ حال کا جائزہ لیا گیا، جبکہ براہِ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کے فروغ اور جاری و مجوزہ ترقیاتی منصوبوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ اجلاس میں وزیرِاعظم شہباز شریف نے بین الاقوامی سرمایہ کاروں کو تمام سہولتوں کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت بھی کی۔
您需要登录后才可以回帖 登录 | 立即注册

本版积分规则

Archiver|手机版|小黑屋|usdt交易

GMT+8, 2025-12-3 16:08 , Processed in 0.166292 second(s), 24 queries .

Powered by usdt cosino! X3.5

© 2001-2025 Bitcoin Casino

快速回复 返回顶部 返回列表