找回密码
 立即注册
搜索
查看: 293|回复: 0

فلمی سین حقیقت بن گیا، نوجوان نے موٹر سائیکل پر بزرگ کو اسپتال پہنچا کر جان بچالی

[复制链接]

2万

主题

0

回帖

6万

积分

论坛元老

积分
62886
发表于 2025-10-28 15:39:08 | 显示全部楼层 |阅读模式
  
اسکرین گریب

بھارتی نوجوان نے موٹر سائیکل پر بزرگ کو اسپتال کے وارڈ تک پہنچا کر جان بچالی، واقعے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

بھارتی ریاست راجستھان کے ضلع چورو کے ریلوے اسٹیشن پر ایک 70 سالہ بزرگ کی طبیعت اچانک خراب ہوگئی، ہریانہ کے رہائشی بھالے رام اپنے اہلِ خانہ کے ہمراہ جیسلمیر سے واپس آرہے تھے کہ ریلوے اسٹیشن پر ان کا شوگر لیول خطرناک حد تک گرگیا اور وہ گرنے لگے۔

اس موقع پر اسٹیشن پر موجود نوجوان شبھم نے بروقت اقدام کرکے بزرگ کو اپنی موٹر سائیکل پر بٹھایا اور ان کے بیٹے کے ہمراہ سیدھا اسپتال کے ایمرجنسی وارڈ تک لے گیا۔  

ڈاکٹروں کے مطابق اگر مریض کو بروقت اسپتال نہ لایا جاتا تو ان کی جان کو شدید خطرہ لاحق ہوسکتا تھا۔

شبھم کے اس بہادرانہ اقدام نے ناصرف مریض کی جان بچائی بلکہ ڈاکٹروں اور وہاں موجود افراد کو بھی متاثر کیا۔    
بھارت: تیسری بیوی نے شوہر کو قتل کروا کے لاش کنویں میں پھینک دی

بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے ضلع انوپ پور میں 60 سالہ شخص کو تیسری بیوی نے قتل کروا دیا، جس کی لاش اس کی دوسری بیوی کو کنویں سے ملی۔   

ڈاکٹروں نے نوجوان کی حاضر دماغی اور جرات کو سراہتے ہوئے کہا کہ ہنگامی صورتحال میں بروقت قدم اُٹھانا ہی زندگی بچانے کا سبب بنتا ہے۔

اس واقعے کی ویڈیو تیزی سے سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے جس میں شبھم کو بزرگ کو محفوظ طریقے سے بٹھا کر اسپتال لے جاتے دیکھا جاسکتا ہے۔  

صارفین نے نوجوان کی بہادری کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ایسے نوجوان معاشرے کے لیے مشعلِ راہ ہیں، کئی صارفین نے اس منظر کو فلم “تھری ایڈیٹس“ کے مشہور سین سے بھی تشبیہ دی۔

ڈاکٹروں کے مطابق مریض کی حالت اب خطرے سے باہر ہے اور مکمل صحت یابی کی امید ہے۔
您需要登录后才可以回帖 登录 | 立即注册

本版积分规则

Archiver|手机版|小黑屋|usdt交易

GMT+8, 2025-12-3 16:07 , Processed in 0.167734 second(s), 24 queries .

Powered by usdt cosino! X3.5

© 2001-2025 Bitcoin Casino

快速回复 返回顶部 返回列表