找回密码
 立即注册
搜索
查看: 660|回复: 0

کیا بلڈ پریشر کے مریض آلو کا استعمال کرسکتے ہیں؟

[复制链接]

2万

主题

0

回帖

6万

积分

论坛元老

积分
62886
发表于 2025-10-28 15:39:20 | 显示全部楼层 |阅读模式
  — فائل فوٹو  

آلو کو زیادہ تر صرف وزن بڑھانے میں معاون غذا سمجھا جاتا ہے اور یہ بات بہت کم لوگ جانتے ہیں کہ اگر اس کا مناسب استعمال کیا جائے تو یہ ہائی بلڈ پریشر کے مریضوں کے لیے بھی مفید ہے۔

آلو قدرتی طور پر پوٹاشیئم سے بھرپور ہوتے ہیں، یہ ایک منرل ہے جو بلڈ پریشر کو کنٹرول کرنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے، یہ انسان کے جسم سے اضافی سوڈیئم کو خارج کرنے میں مدد کرتا ہے جو اکثر ہائی بلڈ پریشر کی وجہ بنتا ہے۔

پوٹاشیئم خون کی نالیوں کے افعال کو بہتر بناتا ہے اور بلڈ پریشر کو کنٹرول میں رکھنے میں مدد کرتا ہے۔

اس کے علاوہ آلو میں موجود فائبر کا مواد ہاضمے کو بہتر بنانے میں مدد کرتا ہے اور بھوک کے احساس کو کم کر کے زیادہ وزن بڑھنے کے خطرے کو کم کر سکتا ہے جس کی وجہ سے بلڈ پریشر کے مریض اکثر پریشان رہتے ہیں۔   
طویل المدتی کیٹو ڈائیٹ نقصان دہ ہو سکتی ہے، سائنسدانوں کی چوہوں پر تحقیق

کیٹو ڈائیٹ کھانے کے ایسے پلان کو کہتے ہیں جس میں کم کاربوہائیڈریٹ، زیادہ چکنائی اور مناسب مقدار میں پروٹین شامل ہو۔    

آلو کو بھنے یا تلے بغیر کھایا جائے تو اس میں کیلوریز نسبتاً کم ہوتی ہیں جو دل کی صحت اور کمر کے سائز کو کنٹرول کرنے کے لیے ایک بہترین انتخاب ہے۔

آلو کے استعمال کا بہترین طریقہ

آلو کے یہ فوائد حاصل کرنے کے لیے اس کا صحیح استعمال کرنا ضروری ہے۔

1- انہیں تیل یا گھی ڈالے بغیر ابالیں یا سیکیں۔

2- بلڈ پریشر کو بڑھنے سے بچنے کے لیے کم سے کم نمک کا استعمال کریں۔

3- آلو کا ذائقہ بڑھانے کے لیے تیز مصالحوں کے بجائے ہلکے مصالحوں یا لیموں کے رس کا استعمال کریں۔

احتیاط

تلے ہوئے آلو کھانے سے پرہیز ضروری ہے کیونکہ فرائی کرنے سے ان میں غیر ضروری چکنائی اور کیلوریز شامل ہو جاتی ہیں جو ان کے قدرتی فوائد کو کم کر دیتی ہیں۔
您需要登录后才可以回帖 登录 | 立即注册

本版积分规则

Archiver|手机版|小黑屋|usdt交易

GMT+8, 2025-12-3 16:59 , Processed in 0.193319 second(s), 24 queries .

Powered by usdt cosino! X3.5

© 2001-2025 Bitcoin Casino

快速回复 返回顶部 返回列表