找回密码
 立即注册
搜索
查看: 884|回复: 0

لکی علی نے والد محمود کی سختیوں اور محبت کا ذکر چھیڑ دیا

[复制链接]

2万

主题

0

回帖

6万

积分

论坛元老

积分
62886
发表于 2025-10-28 15:40:15 | 显示全部楼层 |阅读模式
  

بھارتی لیجنڈ گلوکار لکی علی نے کہا ہے کہ والد محمود علی بہت سخت تھے، مجھ پر کئی پابندیاں تھیں۔

67 سالہ لکی علی 90 کی دہائی کے نامور سنگر تھے، انہوں نے کئی فلموں کے گانوں کو اپنی آواز سے مقبولیت کے پر لگادیے تھے۔

اُن کے والد محمود علی اداکار، گلوکار اور فلمساز تھے، جن کا 2004ء میں 71 سال کی عمر میں انتقال ہوگیا تھا، مداح انہیں کامیڈی اور اداکاری کےلیے زیادہ جانتے ہیں۔   
مداح نے عالیہ بھٹ کا بازو پکڑ لیا، زبردستی تصویر بنوانے کی کوشش

بھارتی اداکارہ عالیہ بھٹ نے مداح کی بے جاضد کو تحمل اور نرمی سے سنبھال لیا۔   

لکی علی نے بتایا کہ والد بہت سخت تھے، مجھے بھی لاڈ یا پیار نہیں دیا، روز صرف 5 روپے دیتے اور شام کو حساب مانگتے، شام 6 بجے کے بعد گھر سے نکلنے کی اجازت نہ دیتے۔

لیجنڈ گلوکار نے مزید کہا کہ میں بس میں سفر کرتا تھا، والد کے پاس 27 گاڑیاں تھیں لیکن وہ مجھے ایک بھی چلانے نہ دیتے بلکہ کہتے ’اپنی کمائی سے خرید کر چلالینا‘۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ مجھے 21 سال کی عمر تک کبھی بھی کسی کے ساتھ ڈیٹ پر جانے نہیں دیا، والد سختی کے ساتھ ہمیشہ ہر مشکل گھڑی میں میرے ساتھ کھڑے رہتے، مجھے نصیحت کرتے اور حوصلہ بھی بڑھاتے۔

لکی علی نے کہا کہ جب بھی مجھے کوئی مسئلہ درپیش ہوتا تو میں ان ہی کے پاس جاتا، وہ میری ہر بات غور سے سنتے، انہوں نے مجھے کبھی بگاڑ کا راستہ نہیں دکھایا۔

اُن کا کہنا تھا کہ مرنے سے پہلے والد صاحب نے مجھ سے کہا کہ میں اپنے بھائیوں کا بھی والد تھا، اب میرے بعد تم ان کے ذمے دار ہو گے۔
您需要登录后才可以回帖 登录 | 立即注册

本版积分规则

Archiver|手机版|小黑屋|usdt交易

GMT+8, 2025-12-3 21:47 , Processed in 0.158495 second(s), 24 queries .

Powered by usdt cosino! X3.5

© 2001-2025 Bitcoin Casino

快速回复 返回顶部 返回列表