找回密码
 立即注册
搜索
查看: 102|回复: 0

لذیذ اور صحت بخش پھل انار کے حیرت انگیز فوائد

[复制链接]

2万

主题

0

回帖

6万

积分

论坛元老

积分
62886
发表于 2025-10-28 15:40:21 | 显示全部楼层 |阅读模式
  
فائل فوٹو

انار کو چھیلنا اگرچہ تھوڑا مشکل لگتا ہے مگر اس کے سرخ، رسیلے اور خوش ذائقہ دانے دیکھ کر ساری محنت وصول ہو جاتی ہے، ذائقے کے ساتھ ساتھ یہ پھل صحت کے لیے بھی بے حد مفید ہے اور جسم کو کئی بیماریوں سے محفوظ رکھنے میں مدد دیتا ہے۔

قدیم زمانے سے انار انسانی غذا کا حصہ رہا ہے اور اس کے بے شمار طبی و غذائی فوائد پر دنیا بھر میں تحقیق کی جا چکی ہے۔

اینٹی آکسایڈنٹس سے بھرپور

انار میں موجود پولی فینولز طاقتور اینٹی آکسایڈنٹس ہیں جو جسم کے خلیوں کو نقصان پہنچانے والے فری ریڈیکلز سے بچاتے ہیں، ان مرکبات میں موجود فلیونوئڈز بلڈ پریشر اور کینسر جیسے امراض کے خطرات کو کم کرتے ہیں اور مجموعی صحت کو بہتر بناتے ہیں۔

فائبر کا بہترین ذریعہ

انار کے آدھے کپ دانوں میں تقریباً 5 گرام فائبر موجود ہوتا ہے، جو روزانہ درکار مقدار کا تقریباً 18 فیصد ہے، یہ ایسا فائبر ہوتا ہے جو آنتوں میں آسانی سے جذب نہیں ہوتا، جس سے نظامِ ہاضمہ مضبوط رہتا ہے اور قبض سے بچاؤ ہوتا ہے، اس کے علاوہ فائبر بلڈ شوگر کنٹرول میں مدد دیتا ہے اور بے وقت بھوک کو روکتا ہے۔

سانس کی بو سے نجات

انار میں موجود قدرتی مرکبات منہ کے جراثیموں سے حفاظت کرتے ہیں، اسے کھانے سے منہ کی صفائی بہتر رہتی ہے، سانس کی بو میں کمی آتی ہے اور دانتوں کے کمزور ہونے کے امکانات کم ہو جاتے ہیں۔

وٹامن سی کا خزانہ

انار کے آدھے کپ دانوں سے تقریباً 9 ملی گرام وٹامن سی حاصل ہوتا ہے، جو جسمانی دفاعی نظام کو مضبوط بناتا ہے، یہ وٹامن جسم میں پروٹین میٹابولزم میں مدد دیتا ہے اور موسمی بیماریوں سے بچاؤ میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔

دل اور خون کی شریانوں کے لیے مفید

انار جسم میں نائٹرک آکسائیڈ کی مقدار بڑھاتا ہے، جو خون کی شریانوں کو کشادہ کرتا ہے اور خون کی روانی بہتر بناتا ہے، تحقیقات کے مطابق انار کا جوس بلڈ پریشر کم کرتا ہے اور امراضِ قلب کے خطرے میں کمی لاتا ہے۔

کینسر سے ممکنہ تحفظ

انار میں موجود اینٹی آکسایڈنٹس خلیات کو تکسیدی دباؤ سے بچاتے ہیں، تحقیقات سے پتہ چلتا ہے کہ یہ پھل چھاتی، مثانے، پھیپھڑوں اور آنتوں کے کینسر کے خطرات میں کمی لا سکتا ہے، اگرچہ اس پر مزید انسانی تحقیق کی ضرورت ہے۔

ورم (سوزش) کی روک تھام

انار کا جوس جسم میں پیدا ہونے والے سوزش کے عناصر کو کم کرتا ہے، چونکہ دائمی ورم دل کی بیماریوں اور ذیابیطس کا بڑا سبب بنتا ہے، اس لیے انار کا استعمال ان بیماریوں سے بچاؤ میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔

دماغ کے لیے فائدہ مند

انار میں موجود مرکبات دماغی خلیوں کو تکسیدی تناؤ اور ورم سے محفوظ رکھتے ہیں، تحقیقی رپورٹس کے مطابق یہ الزائمر جیسے دماغی امراض سے بچاؤ اور ذہنی صحت کو بہتر بنانے میں معاون ہیں۔

پوٹاشیئم سے بھرپور

انار کے ایک کپ جوس میں تقریباً 533 ملی گرام پوٹاشیئم پایا جاتا ہے، جو دل کی دھڑکن کو متوازن رکھتا ہے، اعصابی افعال کو بہتر بناتا ہے اور پٹھوں کی مضبوطی میں مدد دیتا ہے۔

گردوں اور شوگر کے لیے مفید

تحقیقات سے ظاہر ہوا ہے کہ انار کے اینٹی آکسایڈنٹس گردوں میں پتھری بننے کے عمل کو روک سکتے ہیں، ذیابیطس ٹائپ 2 کے مریضوں میں انار کا جوس انسولین ریزسٹنس کم کر کے خون میں شوگر کی سطح کو متوازن رکھتا ہے۔

انار ناصرف ذائقے میں بے مثال ہے بلکہ یہ دل، دماغ، گردوں اور نظامِ ہاضمہ کے لیے ایک مکمل قدرتی ٹانک ہے، روزمرہ غذا میں اس کا استعمال ایک صحت مند، متوازن اور توانائی سے بھرپور زندگی کی ضمانت بن سکتا ہے۔
您需要登录后才可以回帖 登录 | 立即注册

本版积分规则

Archiver|手机版|小黑屋|usdt交易

GMT+8, 2025-12-3 21:47 , Processed in 0.156037 second(s), 24 queries .

Powered by usdt cosino! X3.5

© 2001-2025 Bitcoin Casino

快速回复 返回顶部 返回列表