找回密码
 立即注册
搜索
查看: 208|回复: 0

پاک سعودی دفاعی معاہدہ، ریاض میں عمارتیں دونوں ممالک کے پرچموں سے جگمگا اُٹھیں

[复制链接]

2万

主题

0

回帖

6万

积分

论坛元老

积分
62886
发表于 2025-10-28 15:40:22 | 显示全部楼层 |阅读模式
  

پاک سعودی دفاعی معاہدے کے بعد دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کے نئے دور کا آغاز ہوگیا۔

سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں بلند وبالا عمارتوں کو سعودی عرب اور پاکستانی پرچم کے رنگوں سے منور کردیا گیا۔

ریاض میں عمارتوں پرپاکستان کا سبز، سفید ، ہلالی اور ستارے والا پرچم جگ مگ کررہا ہے اس ساتھ ہی سعوی عرب کا سبز پرچم بھی جگ مگ کررہا ہے، جو شراکت داری اور بھائی چارے کے نئے دور کی علامت ہے۔

ایسے ہی مناظر گزشتہ شب پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں بھی دکھائی دیئے۔ شہر کی مختلف شاہراہوں پر سعودی عرب اور پاکستانی پرچم لہرادیے گئے اور بینرز بھی آویزاں کیے گئے۔ جن پر ’یک جان، دو قلب‘، ’ایمان اور ترقی کا لازوال رشتہ‘، ’پاک سعودی بھائی چارگی قائم رہے‘، ’رشتہ جو ایمان اور بھروسے پر قائم کیا گیا‘ اور ’عزت و احترام کا لازوال رشتہ‘ جیسے اہم پیغام درج ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز سعودی ولی عہد اور وزیرِ اعظم شہباز شریف نے پاکستان اور سعودی عرب کے مابین اسٹریٹجک باہمی دفاعی معاہدے (SMDA) پر دستخط کیے گئے۔

دونوں ممالک کے درمیان مذکورہ معاہدے پر دستخط کے بعد ریاض میں جشن کا سماں دکھائی دیا، آسمان آتش بازی سے روشن ہوگیا۔   
ایک ملک کے خلاف جارحیت دونوں ملکوں کے خلاف جارحیت تصور ہو گی، پاک سعودی عرب معاہدہ

پاکستان اور سعودی عرب کے مابین اسٹریٹجک باہمی دفاعی معاہدے (SMDA) پر دستخط کر دیے گئے۔   

خیال رہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان ہونے والے تاریخی اسٹریٹجک باہمی دفاعی معاہدہ دونوں ممالک کی سلامتی کو بڑھانے، خطے اور دنیا میں امن کے حصول کے مشترکہ عزم کی عکاسی کرتا ہے، موجودہ اور متوقع خطرات و چیلنجز کے تناظر میں یہ معاہدہ دفاع کو مضبوط بنائے گا۔

اس دفاعی معاہدے کے تحت پاکستان کو حرمین الشریفین کی حفاظت کی سعادت حاصل ہوگئی۔

معاہدہ دونوں ممالک کی دفاعی صلاحیتوں کی تیاری اور انضمام کو بڑھائے گا، معاہدے سے دونوں ممالک کی سلامتی اور علاقائی سالمیت کو لاحق کسی بھی خطرے کا مقابلہ کیا جا سکے گا۔

معاہدے کی شقوں کے تحت کسی بھی ملک پر بیرونی مسلح حملہ دونوں ممالک پر حملہ تصور ہوگا۔
您需要登录后才可以回帖 登录 | 立即注册

本版积分规则

Archiver|手机版|小黑屋|usdt交易

GMT+8, 2025-12-3 21:47 , Processed in 0.163462 second(s), 24 queries .

Powered by usdt cosino! X3.5

© 2001-2025 Bitcoin Casino

快速回复 返回顶部 返回列表