找回密码
 立即注册
搜索
查看: 337|回复: 0

حکومت کا سروائیکل کینسر سے بچاؤ کی ویکسینیشن جاری رکھنے کا فیصلہ

[复制链接]

2万

主题

0

回帖

6万

积分

论坛元老

积分
62886
发表于 2025-10-28 15:40:26 | 显示全部楼层 |阅读模式
  
—فائل فوٹو

حکومت نے سروائیکل کینسر سے بچاؤ کی ویکسی نیشن جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اسلام آباد سے ذرائع کے مطابق ایچ پی وی ویکسین فکسڈ ویکسینیشن سینٹرز پر لگوائی جا سکے گی۔

ایچ پی وی ویکسین ای پی آئی کے زیرِ انتظام فکسڈ سینٹرز پر دستیاب ہو گی۔

فکسڈ سینٹرز پر ویکسینیشن کا فیصلہ رہ جانے والی بچیوں کی سہولت کے لیے کیا گیا ہے۔   

فکسڈ سینٹرز پر سروائیکل کینسر ویکسین غیر معینہ مدت تک دستیاب ہو گی۔   

ذرائع کے مطابق پنجاب کے 3616 سرکاری اور 140 نجی فکسڈ سینٹرز پر ایچ پی وی ویکسین لگائی جائے گی، جبکہ سندھ میں  1318 سرکاری اور 225 نجی فکسڈ سینٹرز پر بھی ویکسین دستیاب ہو گی۔

آزاد کشمیر کے 358 سرکاری فکسڈ سینٹرز پر ایچ پی وی ویکسین لگائی جائے گی، اسلام آباد کے 45 سرکاری اور 4 نجی فکسڈ سینٹرز پر یہ ویکسین دستیاب ہو گی۔  

ملکی تاریخ کی پہلی انسدادِ ایچ پی وی مہم 15 تا 27 ستمبر چلائی گئی تھی، ایچ پی وی ویکسی نیشن مہم کے توسیع شدہ فیز کا آج آخری روز ہے۔
您需要登录后才可以回帖 登录 | 立即注册

本版积分规则

Archiver|手机版|小黑屋|usdt交易

GMT+8, 2025-12-3 21:47 , Processed in 0.178715 second(s), 24 queries .

Powered by usdt cosino! X3.5

© 2001-2025 Bitcoin Casino

快速回复 返回顶部 返回列表