找回密码
 立即注册
搜索
查看: 247|回复: 0

کیا ثنا جاوید اور شعیب ملک کی جوڑی ٹوٹنے والی ہے؟ سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی

[复制链接]

2万

主题

0

回帖

6万

积分

论坛元老

积分
62886
发表于 2025-10-28 15:40:31 | 显示全部楼层 |阅读模式
  
اسکرین گریب

پاکستانی اداکارہ ثنا جاوید اور کرکٹر شعیب ملک کی علیحدگی کی افواہیں یا مارکیٹنگ حکمتِ عملی؟ حقیقت کیا ہے؟ سوشل میڈیا پر چہ می گوئیاں ہونے لگیں۔

ثنا جاوید اور شعیب ملک نے جنوری 2024ء میں اپنی شادی کا اعلان کر کے شوبز اور اسپورٹس کی دنیا میں ایک تہلکہ مچا دیا تھا، یہ شادی کئی سوالات اور تنازعات کے ساتھ سامنے آئی کیونکہ اس سے قبل دونوں نے اپنے پچھلے رشتوں کے باضابطہ اختتام کا اعلان نہیں کیا تھا، بتایا جاتا ہے کہ دونوں کی قربت نجی ٹی وی کے گیم شو کے دوران بڑھی تھی۔

ابتدائی تنقید اور عوامی ردعمل کے باوجود دونوں نے شادی کے بعد ایک مضبوط جوڑی کے طور پر خود کو پیش کیا، تاہم حال ہی میں سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک مختصر ویڈیو نے ایک بار پھر ان کے رشتے پر سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔

اس ویڈیو میں ثنا جاوید اور شعیب ملک ایک ساتھ بیٹھے تو نظر آتے ہیں مگر ان کے درمیان فاصلہ اور عدم دلچسپی نمایاں ہے، ویڈیو نے سوشل میڈیا صارفین کو یہ قیاس آرائی کرنے پر مجبور کر دیا کہ شاید دونوں کے تعلقات میں دراڑ آ گئی ہے یا علیحدگی کی راہیں تلاش کی جا رہی ہیں۔

کچھ حلقے اس ویڈیو کو حقیقی کشیدگی کا عکس قرار دے رہے ہیں، جبکہ دیگر کا ماننا ہے کہ یہ محض ایک وقتی لمحہ ہے جو غلط تاثر پیدا کر رہا ہے، کچھ صارفین نے اسے ممکنہ مارکیٹنگ حکمتِ عملی بھی قرار دیا ہے، تاکہ جوڑی دوبارہ خبروں اور سوشل میڈیا پر توجہ حاصل کر سکے۔

سوشل میڈیا پر تبصروں میں ایک طرف تو شعیب ملک اور ثنا جاوید کی ممکنہ علیحدگی کی پیش گوئیاں کی جا رہی ہیں، دوسری طرف بعض افراد اداکارہ پر کڑی تنقید کر رہے ہیں اور ان کی سابقہ شادی کا حوالہ دے کر اسے “کرما“ سے جوڑ رہے ہیں، اس کے برعکس کچھ لوگ ان افواہوں کو محض گپ شپ اور سستی شہرت کا کھیل قرار دے رہے ہیں۔

فی الحال دونوں کی جانب سے کسی بھی قسم کی وضاحت یا ردعمل سامنے نہیں آیا۔
您需要登录后才可以回帖 登录 | 立即注册

本版积分规则

Archiver|手机版|小黑屋|usdt交易

GMT+8, 2025-12-3 21:45 , Processed in 0.160009 second(s), 24 queries .

Powered by usdt cosino! X3.5

© 2001-2025 Bitcoin Casino

快速回复 返回顶部 返回列表