找回密码
 立即注册
搜索
查看: 856|回复: 0

بھارت: 20 روپے میں 6 کے بجائے 4 گول گپے کیوں دیے، خاتون نے سڑک پر دھرنا دے دیا

[复制链接]

2万

主题

0

回帖

6万

积分

论坛元老

积分
62886
发表于 2025-10-28 15:40:37 | 显示全部楼层 |阅读模式
  فوٹو : بھارتی میڈیا  

بھارتی ریاست گجرات کے شہر وادودرا میں خاتون نے گول گپے کم ملنے پر سڑک پر احتجاجی دھرنا دے دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ایک خاتون نے ٹھیلے والے سے گول گپے خریدے تو اسے 6 کی بجائے 4 گول گپے دیے گئے، جس کے بعد وہ خاتون غصے میں آگئی اور احتجاجاً بیچ سڑک پر دھرنا دے دیا۔

خاتون کا کہنا تھا کہ اس نے 20 روپے میں 6 گول گپے طلب کیے تھے، مگر ٹھیلے والے نے اسے صرف 4 گول گپے دیے۔

خاتون نے بیچ سڑک پر بیٹھ کر مطالبہ کیا کہ اسے 2 مزید گول گپے دیے جائیں۔ اس دوران سڑک سے  گزرنے والے لوگ اور موٹر سائیکل سوار اس منظر کو اپنے موبائل فونز میں قید کرنے لگے، اور کچھ ہی دیر میں ہجوم جمع ہو گیا۔

پولیس کی آمد کے بعد خاتون نے روتے ہوئے کہا کہ وہ انصاف کے طور پر 6 گول گپے 20 روپے میں حاصل کرنا چاہتی ہے۔

پولیس نے خاتون کو احتجاج ختم کرنے کے لیے سڑک سے ہٹایا اور پھر ٹریفک معمول کے مطابق چلنے لگا، تاہم، یہ واضح نہیں ہو سکا کہ خاتون کا یہ مطالبہ پورا کیا گیا یا نہیں۔
您需要登录后才可以回帖 登录 | 立即注册

本版积分规则

Archiver|手机版|小黑屋|usdt交易

GMT+8, 2025-12-3 21:45 , Processed in 0.180004 second(s), 24 queries .

Powered by usdt cosino! X3.5

© 2001-2025 Bitcoin Casino

快速回复 返回顶部 返回列表