找回密码
 立即注册
搜索
查看: 518|回复: 0

جلد کے ٹیٹوز سے اکتا کر چینی نوجوان دانتوں پر ٹیٹوز بنوانے لگے

[复制链接]

2万

主题

0

回帖

6万

积分

论坛元老

积分
62886
发表于 2025-10-28 15:40:42 | 显示全部楼层 |阅读模式
  فوٹو: سوشل میڈیا

چین میں جلد کے ٹیٹوز سے اکتا جانے والی نوجوان نسل اب دانتوں پر ٹیٹوز بنوانے لگی ہے۔

چینی میڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق دانتوں کے ٹیٹوز چین کی نوجوان نسلوں میں ایک نیا رجحان بن کر ابھر رہے ہیں۔

کچھ نوجوان سمجھتے ہیں کہ جلد کے ٹیٹوز اب پرانے ہو گئے ہیں اور دانتوں کے ٹیٹوز خود کو ظاہر کرنے کا ایک نیا اور زبردست طریقہ ہیں، کچھ صرف اس لیے بھی یہ کرواتے ہیں کیونکہ کچھ ڈینٹل کلینکس یہ سروس مفت پیش کر رہے ہیں۔

اگر آپ منہ کی صحت کی قدر کرتے ہیں تو اپنے دانتوں پر علامتوں اور تصاویر کو کندہ کرنا بظاہر ایک برا خیال لگتا ہے، لیکن دانتوں کے ٹیٹوز اتنے خطرناک نہیں ہوتے جتنا وہ لگتے ہیں، یہ ٹیٹو براہِ راست قدرتی دانتوں پر نہیں بنائے جاتے بلکہ تھری ڈی پرنٹنگ ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے بنائے گئے کراؤن کی سطح پر انہیں بنایا جاتا ہے اور پھر یہ کراؤن اصل دانت پر نصب کر دیے جاتے ہیں۔   
امریکی خاتون نے اپنے پورے جسم پر ٹیٹوز بنوا کر گنیز ورلڈ ریکارڈ بنادیا

فیورزینا نے سابقہ ریکارڈ ہولڈر ماریا جوسے کرسٹیرنا سے 40 زیادہ جسمانی تبدیلیاں کی ہیں۔   

اس کا سب سے بڑا فائدہ یہ ہے کہ جہاں جلد کے ٹیٹوز کو ہٹانا مشکل ہوتا ہے، وہیں دانتوں کے ٹیٹوز کو صرف کراؤن بدلنے سے آسانی سے تبدیل کیا جا سکتا ہے۔

دانتوں کے ٹیٹوز بنواتے وقت کچھ لوگ اپنے محبوب کے نام کے ابتدائی حروف، اپنے لکی نمبر یا خوش قسمتی لانے والے فقرے جیسے ’پیسہ کمانا’ یا ’مقاصد حاصل کرنا‘ وغیرہ لکھنے کا انتخاب کرتے ہیں۔

یہ رجحان اتنا مقبول ہو چکا ہے کہ چین کے بڑے ڈینٹل کلینکس نے کراؤن لگوانے والوں کے لیے دانتوں کے ٹیٹوز کو مفت بونس کے طور پر دینا شروع کر دیا ہے۔

اگرچہ چینی سوشل میڈیا پر دانتوں کے ٹیٹوز کو زبردست پزیرائی مل رہی ہے، تاہم سب داندان ساز اس کی حوصلہ افزائی نہیں کرتے۔

شنگھائی کے ایک ڈینٹسٹ کا کہنا ہے کہ کراؤن پر حروف یا ڈیزائن کندہ کرنا طبی اعتبار سے درست نہیں، کیونکہ اس سے کراؤن کی مضبوطی کم ہو سکتی ہے اور وہ جلد گھس سکتا ہے۔
您需要登录后才可以回帖 登录 | 立即注册

本版积分规则

Archiver|手机版|小黑屋|usdt交易

GMT+8, 2025-12-3 21:45 , Processed in 0.157655 second(s), 24 queries .

Powered by usdt cosino! X3.5

© 2001-2025 Bitcoin Casino

快速回复 返回顶部 返回列表