找回密码
 立即注册
搜索
查看: 215|回复: 0

جنگ کی ساخت تبدیل، جدید ڈرونز نے ٹینکوں کو مات دیدی

[复制链接]

2万

主题

0

回帖

6万

积分

论坛元老

积分
62886
发表于 2025-10-28 15:40:53 | 显示全部楼层 |阅读模式
  

ٹینک ٹینک نہیں رہے، ڈرونز نے جنگ کی ساخت ہی بدل کر رکھ دی۔

روس یوکرین جنگ میں ٹینکوں کی شکل و صورت ہی بدل گئی، جدید ڈرونز نے لاکھوں ڈالرز مالیت کے ٹینک کو مات دے دی۔ فوجی اپنے ٹینکوں پر جال اور زنجیریں ڈال کر اور فولادی پنجرے لگا کر ٹینکوں کو ڈرونز سے چھپانے پر مجبور ہوگئے۔

امریکی ابرامز بھی ڈرون حملوں کے سامنے بے بس نکلے، ماہرین کا کہنا ہے کہ مستقبل کی جنگ مشینوں سے نہیں، ٹیکنالوجی سے جیتی جائے گی۔

تین سال کی جنگ میں ٹینکوں پر جالیوں کے پنجرے، لوہے کی چادریں، زنجیریں اور اینٹی ڈرون نیٹ لگ گئے ہیں۔ وجہ ہے، ڈرون ٹیکنالوجی۔ یہ چھوٹے مگر خطرناک ہتھیار اب جنگ کا نیا چہرہ ہیں۔  

پہلے ٹینکوں کو زمین سے آنے والے میزائل یا توپ خانے کا سامنا ہوتا تھا، مگر اب چند سو ڈالر کا ڈرون لاکھوں ڈالر کے ٹینک کو نشانہ بنا لیتا ہے۔ خاص طور پر فرسٹ پرسن ویو یعنی ایف پی وی ڈرونز، جو کیمرے سے لیس ہو کر خودکش حملے کرتے ہیں، ٹینکوں کے لیے سب سے بڑا خطرہ بن چکے ہیں۔  

اسی لیے روس اور یوکرین کی فوجوں نے اپنے ٹینک خود ہی بدلنا شروع کر دیے۔ کسی نے لوہے کے پنجرے لگائے، کسی نے ربڑ اور لکڑی کے کور ڈالے، تو کسی نے زنجیریں اور فولڈ ایبل جال باندھ لیے۔ یہاں تک کہ جدید امریکی ابرامز ٹینک، جو یوکرین کو دیے گئے تھے، وہ بھی ان ڈرون حملوں کے سامنے بے بس نکلے اور اُن پر بھی نئی حفاظتی تہیں ڈالنی پڑ گئیں۔  

ماہرین کہتے ہیں کہ یہ تبدیلی صرف ٹینک تک محدود نہیں۔ خودکار ہتھیار اب روایتی ہتھیاروں کی جگہ لے رہے ہیں۔ جہاں پہلے بڑی توپیں اور بھاری ٹینک جنگوں کا فیصلہ کرتے تھے، اب وہاں سستے اور تیز ڈرونز میدان مار رہے ہیں۔
您需要登录后才可以回帖 登录 | 立即注册

本版积分规则

Archiver|手机版|小黑屋|usdt交易

GMT+8, 2025-12-3 21:45 , Processed in 0.221504 second(s), 24 queries .

Powered by usdt cosino! X3.5

© 2001-2025 Bitcoin Casino

快速回复 返回顶部 返回列表