找回密码
 立即注册
搜索
查看: 43|回复: 0

رانی مکھرجی نے اپنی شادی کی تصاویر شیئر نہ کرنے کی وجہ بتادی

[复制链接]

2万

主题

0

回帖

6万

积分

论坛元老

积分
62886
发表于 2025-10-28 15:41:00 | 显示全部楼层 |阅读模式
  تصویر سوشل میڈیا۔

بالی ووڈ کی سینئر اداکارہ رانی مکھرجی اور مشہور زمانہ فلمساز ادیتیا چوپڑا کی شادی اپریل 2014 میں ہوئی۔ اس طرح ان کی شادی کو 11 برس بیت چکے ہیں لیکن انکی شادی کی ایک سنگل تصویر کبھی منظر عام پر نہیں آئی۔

ممبئی میں ایک بھارتی میڈیا ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے 47 سالہ رانی مکھرجی نے انکشاف کیا کہ انھوں نے اور ادیتیا نے اپنی شادی کو اس وقت خفیہ رکھنے کا فیصلہ کیوں کیا؟

دراصل میرے شوہر پرائیوسی پر زیادہ یقین رکھنے والے انسان ہیں اور میرا خیال ہے کہ وہ چاہتے تھے کہ شادی بھی بہت نجی انداز میں ہو اور شادی کی تصاویر بھی منظر عام پر نہ آئیں۔   

کئی ہٹ فلموں میں شاندار اداکاری کرنے والی رانی سے جب ازراہ تفنن پوچھا گیا کہ کیا ناظرین کو شادی کی تصویریں دیکھنے کے لیے انکی شادی کی سلور جوبلی کا انتظار کرنا پڑے گا، تو رانی نے مسکراتے ہوئے کہا ہو سکتا ہے ایسا ہی ہو! یہ تو بہت اچھا آئیڈیا ہے۔

رانی اور ادیتیا نے ہمیشہ اپنی ذاتی زندگی کو عوام کی نظروں سے دور رکھا اوجھل رکھا اور سالوں میں صرف چند مواقع پر ہی وہ ایک ساتھ پبلک میں نظر آئے ہیں۔  

اپنی نجی زندگی کو فلمی کیریئر سے الگ رکھنے کے بارے میں بات کرتے ہوئے، رانی نے وضاحت کی اور کہا میرا خیال ہے کہ میں ہمیشہ سے ہی نجی زندگی کو الگ رکھا۔ اسکی وجہ میری پیشہ وارانہ اور نجی زندگی الگ الگ ہے۔ اگر آپ نے مجھے سالوں میں دیکھا ہے تو یہ محسوس کیا ہوگا کہ میں صرف تب ہی نظر آتی ہوں جب اس کی کوئی وجہ ہو۔ ہر وقت نظر نہیں آتی۔  

واضح رہے کہ اس جوڑے نے یہی فلاسفی اپنی بیٹی ادیرا کے لیے اپنایا ہوا ہے جو 9 دسمبر   2015 کو پیدا ہوئی، رانی نے بیٹی کو فلمی دینا کی چکا چوند اور فوٹو گرافرز سے دور رکھا ہوا ہے۔
您需要登录后才可以回帖 登录 | 立即注册

本版积分规则

Archiver|手机版|小黑屋|usdt交易

GMT+8, 2025-12-3 23:41 , Processed in 0.162273 second(s), 24 queries .

Powered by usdt cosino! X3.5

© 2001-2025 Bitcoin Casino

快速回复 返回顶部 返回列表