找回密码
 立即注册
搜索
查看: 777|回复: 0

جاپان کی انوکھی جوڑی، 63 سالہ خاتون نے 31 سالہ نوجوان کو ہمسفر بنالیا

[复制链接]

2万

主题

0

回帖

6万

积分

论坛元老

积分
62886
发表于 2025-10-28 15:41:16 | 显示全部楼层 |阅读模式
  فائل فوٹو

عمر محض ایک نمبر ہے، جاپان میں انوکھی محبت کی داستان نے انٹرنیٹ پر ہلچل مچادی۔ 63 سالہ خاتون آزاراشی نے اپنے 31 سالہ محبوب سے شادی کرلی، حیرت انگیز طور پر دلہن اپنی ساس سے بھی 6 سال بڑی ہے۔

ہانگ کانگ کے ساؤتھ چائنا مارننگ پوسٹ کے مطابق ان دونوں کی محبت کی کہانی اگست 2020ء میں شروع ہوئی جب آزاراشی کو  ایک کیفے میں ایک فون ملا، بعدازاں ایک نوجوان وہاں اپنا فون تلاش کرنے آیا، جسے آزاراشی نے لوٹا دیا، چند دن بعد دونوں کی ملاقات اتفاقیہ طور پر  ہوئی اور انہوں نے ایک دوسرے سے رابطے کے لیے نمبر شیئر کیے، پھر روزانہ رات گئے فون پر طویل گفتگو ان کی زندگی کا معمول بن گئی۔

آزاراشی نے جاپانی میڈیا کو بتایا کہ چاہے میں کام کی بات کرتی یا روزمرہ کی  وہ سب کچھ سمجھتا تھا اور میری باتوں میں دلچسپی لیتا تھا، یہی چیز مجھے خوشی دیتی تھی۔   
محبت کی انوکھی داستان، 50 سال پہلے طلاق لینے والے جوڑے کی دوبارہ شادی

کہتے ہیں پہلی محبت بھلائے نہیں بھولتی اور جہاں محبت ہو وہاں جھگڑے بھی ہوتے ہیں۔   

پہلی ملاقات پر ہی نوجوان نے آزاراشی کو ایک خط دیا جس میں لکھا تھا کہ براہ کرم میری پرنسس بن جائیں، ایک ماہ کی دوستی کے بعد دونوں کو ایک دوسرے کی اصل عمر کا علم ہوا، مگر تب تک ان کا رشتہ اس قدر مضبوط ہو چکا تھا کہ اس سے کوئی فرق نہ پڑا۔

دلچسپ طور پر آزاراشی کا بیٹا بھی اپنے سوتیلے باپ سے چھ سال بڑا ہے لیکن اس نے والدہ کی پسند کا بھرپور ساتھ دیا، اگرچہ نوجوان کی والدہ جو آزاراشی سے 6 سال چھوٹی ہیں، اس رشتے کے حق میں نہیں تھیں اور انہوں نے اعتراض بھی کیا، لیکن وقت کے ساتھ ساس بھی اس رشتے کو مان گئیں۔

دونوں نے کرسمس 2022ء کے موقع پر باضابطہ شادی کرلی اور اب تین سال سے خوشگوار ازدواجی زندگی گزار رہے ہیں، آزاراشی اور ان کے شوہر ایک شادی ایجنسی بھی چلا رہے ہیں اور گھریلو امور بھی مل کر انجام دیتے ہیں۔
您需要登录后才可以回帖 登录 | 立即注册

本版积分规则

Archiver|手机版|小黑屋|usdt交易

GMT+8, 2025-12-3 23:42 , Processed in 0.115662 second(s), 22 queries .

Powered by usdt cosino! X3.5

© 2001-2025 Bitcoin Casino

快速回复 返回顶部 返回列表