找回密码
 立即注册
搜索
查看: 457|回复: 0

اسنیپ چیٹ کا پرانی تصاویر اور ویڈیوز محفوظ کرنے پر فیس کا اعلان

[复制链接]

2万

主题

0

回帖

6万

积分

论坛元老

积分
62886
发表于 2025-10-28 15:41:38 | 显示全部楼层 |阅读模式
  
فائل فوٹو

مشہور میسجنگ ایپ اسنیپ چیٹ نے اعلان کیا ہے کہ اب صارفین کو پرانی تصاویر اور ویڈیوز محفوظ رکھنے کے لیے فیس ادا کرنا ہوگی، جس کے بعد صارفین کی جانب سے شدید ردعمل سامنے آیا ہے۔

2016 میں متعارف کرائی گئی Memories فیچر کے ذریعے صارفین اپنی شیئر کی گئی تصاویر اور ویڈیوز دوبارہ محفوظ کر سکتے تھے، مگر اب کمپنی نے واضح کیا ہے کہ جن صارفین کے Memories کا ڈیٹا 5 گیگا بائٹ (GB) سے زیادہ ہو گا، انہیں اضافی اسٹوریج کے لیے پیسے دینے ہوں گے۔

کمپنی نے برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کو بتایا کہ اسٹوریج پیکجز کی قیمتوں کا اعلان عالمی سطح پر بتدریج کیا جائے گا۔

ایک بیان میں اسنیپ چیٹ کے ترجمان نے کہا کہ ابتدائی طور پر 100GB کا پلان 1.99 ڈالر (تقریباً 1.48 پاؤنڈ) ماہانہ ہوگا، جب کہ 250GB اسٹوریج اسنیپ چیٹ پلس سبسکرپشن کے تحت 3.99 ڈالر (تقریباً 2.96 پاؤنڈ) میں دستیاب ہوگی۔   
اسنیپ چیٹ کا نیا فیچر، گھر پہنچنے پر دوستوں کو خودکار اطلاع ملے گی

اس فیچر کا مقصد نوجوان صارفین کی حفاظت کو بہتر بنانا ہے تاکہ ان کے قریبی لوگ جان سکیں کہ وہ بحفاظت گھر پہنچ چکے ہیں   

کمپنی کا کہنا ہے کہ اب تک صارفین ایک کھرب سے زائد Memories محفوظ کر چکے ہیں، نئے اصول کے تحت 5GB سے زیادہ ڈیٹا رکھنے والے صارفین کو 12 ماہ کی عارضی فری اسٹوریج دی جائے گی، اس کے بعد وہ یا تو پیڈ پلان لیں یا مواد اپنے موبائل پر ڈاؤن لوڈ کر لیں۔

اسنیپ چیٹ کے مطابق زیادہ تر صارفین پر اس تبدیلی کا اثر نہیں پڑے گا کیونکہ ان کی میموریز 5GB سے کم ہیں۔

تاہم سوشل میڈیا پر بڑی تعداد میں صارفین نے اس فیصلے کو لالچ اور ناانصافی قرار دیا ہے۔ صارفین کا کہنا ہے کہ برسوں سے مفت فیچر استعمال کرنے کے بعد اب اچانک پیسوں کا مطالبہ کرنا درست نہیں، کچھ صارفین کے مطابق ان کے پاس سالوں کا محفوظ شدہ ڈیٹا موجود ہے جس کے باعث انہیں بھاری بلز ادا کرنے پڑیں گے۔
您需要登录后才可以回帖 登录 | 立即注册

本版积分规则

Archiver|手机版|小黑屋|usdt交易

GMT+8, 2025-12-3 23:41 , Processed in 0.161189 second(s), 24 queries .

Powered by usdt cosino! X3.5

© 2001-2025 Bitcoin Casino

快速回复 返回顶部 返回列表