找回密码
 立即注册
搜索
查看: 762|回复: 0

مکہ مکرمہ: غار حراء کے دامن میں واقع حراء ثقافتی مرکز میں نئے بلاک کا اضافہ

[复制链接]

2万

主题

0

回帖

6万

积分

论坛元老

积分
62886
发表于 2025-10-28 15:41:50 | 显示全部楼层 |阅读模式
  فوٹو بشکریہ بین الاقوامی میڈیا  

مکہ مکرمہ میں غار حراء کے دامن میں واقع حراء ثقافتی مرکز میں نئے بلاک کا اضافہ کیا گیا ہے جس میں نمائش کے لیے قدیم قرآن پاک کے نسخوں کے ساتھ سب سے بڑا قرآن پاک بھی رکھا گیا ہے۔

غار حراء میں خاتم النبیین حضرت محمد صلی علیہ وآلہ وسلم پر پہلی وحی نازل ہونے کے ساتھ قرآن پاک کے نزول کا عمل شروع ہوا جو مسلمانوں کے لیے سرچشمہ ہدایت اور راہ نجات ہے۔

حراء ثقافتی مرکز کے قرآن کمپلیکس کے نئے بلاک میں  14 سو سال کے مختلف ادوار میں لکھے گئے قرآن پاک کے نایاب نسخوں کو رکھا گیا ہے جبکہ دنیا کا سب سے بڑا قرآن پاک کا نسخہ بھی دنیا بھر کے زائرین کی توجہ کا مرکز ہے۔

قرآن میوزیم میں قرآن پاک کو لکھنے کے قدیم عمل سمیت جدید دور میں قرآن پاک کی اشاعت کے حوالے سے آگاہی دی جا رہی ہے۔

اس کے علاوہ غلافِ کعبہ کا ٹکڑا اور بیت اللّٰہ شریف کے دروازے کے ماڈل، غار حراء کا ماڈل بھی پیش کیا گیا ہے جس میں روزانہ سیکڑوں افراد حراء میوزیم کا رُخ کر کے انبیاء کرام کے حالات و واقعات سے روشناس ہونے کے ساتھ ساتھ نزول قرآن اور اس کی فضیلت کے حوالے سے آگاہی حاصل کر رہے ہیں۔
您需要登录后才可以回帖 登录 | 立即注册

本版积分规则

Archiver|手机版|小黑屋|usdt交易

GMT+8, 2025-12-3 23:41 , Processed in 0.159748 second(s), 24 queries .

Powered by usdt cosino! X3.5

© 2001-2025 Bitcoin Casino

快速回复 返回顶部 返回列表