找回密码
 立即注册
搜索
查看: 685|回复: 0

75 سالہ شخص 35 سالہ خاتون سے شادی کی اگلی صبح اچانک چل بسا

[复制链接]

2万

主题

0

回帖

6万

积分

论坛元老

积分
62886
发表于 2025-10-28 15:42:17 | 显示全部楼层 |阅读模式
  
تصاویر:بھارتی میڈیا

بھارتی ریاست اتر پردیش کے گاؤں کُچھ مُچّھ میں ایک 75 سالہ شخص کی شادی کے اگلے دن اچانک موت نے پورے علاقے کو حیران و پریشان کر دیا۔

بھارتی میڈیا کی اطلاعات کے مطابق سنگرورام نامی بزرگ، جو اپنی بیوی کے گزر جانے کے بعد تنہا زندگی گزار رہے تھے، انہوں نے اپنی موت سے ایک دن پہلے ہی 35 سالہ منبھواتی سے دوسری شادی کی تھی۔

یہ شادی عدالت میں انجام پانے کے بعد مقامی مندر میں روایتی رسومات کے ساتھ ہوئی، گاؤں والوں کے مطابق سنگرورام نے حال ہی میں اپنی تنہائی اور سہارا چاہنے کی خواہش کا اظہار کیا تھا، اگرچہ ان کے خاندان کو ان کے دوبارہ شادی کرنے پر تحفظات تھے۔

تاہم شادی کی اگلی ہی صبح سنگرورام کی طبیعت اچانک بگڑ گئی، انہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دے دیا، ان کی اچانک موت نے اہل خانہ اور گاؤں والوں کو صدمے میں ڈال دیا ہے۔   
بھارت: پونے میں ہندو مسلم مذاہب کی شادیاں ایک اسٹیج پر

بارش سے ہندو شادی متاثر ہوئی تو مسلم خاندان نے اپنے ولیمے کا مقام رسومات کے لیے پیش کر دیا   

پولیس کا کہنا ہے کہ اہل خانہ نے واقعے پر شبہات ظاہر کیے ہیں مگر تاحال کسی قسم کی بددیانتی یا سازش کی تصدیق نہیں ہو سکی، منبھواتی نے بتایا کہ  سنگرورام نے انہیں یقین دلایا تھا کہ وہ بچوں کی کفالت کریں گے۔

پولیس کے مطابق اگر اہل خانہ باضابطہ شکایت درج کراتے ہیں تو مزید تحقیقات عمل میں لائی جائیں گی۔
您需要登录后才可以回帖 登录 | 立即注册

本版积分规则

Archiver|手机版|小黑屋|usdt交易

GMT+8, 2025-12-4 02:02 , Processed in 0.113003 second(s), 22 queries .

Powered by usdt cosino! X3.5

© 2001-2025 Bitcoin Casino

快速回复 返回顶部 返回列表