找回密码
 立即注册
搜索
查看: 1008|回复: 0

بھارتی ٹیچر نے دولت میں شاہ رخ خان کو بھی پیچھے چھوڑ دیا

[复制链接]

2万

主题

0

回帖

6万

积分

论坛元老

积分
62886
发表于 2025-10-28 15:42:18 | 显示全部楼层 |阅读模式
  فوٹو: بھارتی میڈیا  

بھارتی ٹیچر نے دولت میں بالی ووڈ کے کنگ اور سپر اسٹار  شاہ رخ خان کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔

ایڈ ٹیک کمپنی فزکس والا کے بانی الاخ پانڈے اس وقت سرخیوں میں ہیں، کیونکہ وہ اقتصادی ویب سائٹ (ہورن انڈیا رِچ لسٹ) 2025  کی فہرست میں شامل ہو گئے ہیں۔

ان کی دولت میں 223 فیصد اضافہ ہوا ہے جو بڑھ کر 14,510 کروڑ روپے تک پہنچ گئی، یوں انہوں نے بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان کو پیچھے چھوڑ دیا، جن کی دولت اس سال 12,490 کروڑ روپے ہے۔   
شاہ رخ گزشتہ 25 برسوں میں بھارت کے سب سے نمایاں اداکار بن گئے، آئی ایم ڈی بی رپورٹ

انٹرنیٹ مووی ڈیٹا بیس (آئی ایم ڈی بی) کی ایک نئی رپورٹ کےمطابق بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان بھارت کے سب سے زیادہ نمایاں اداکار کے طور پر سامنے آئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق، شاہ رخ خان 130 سب سے مقبول بھارتی فلموں میں سے 20 میں شامل ہیں۔    

الاخ پانڈے نے 2016 میں یوٹیوب پر پڑھانا شروع کیا تھا آج وہ ایک اربوں روپے مالیت کی کمپنی کے بانی ہیں، ان کا سفر ثابت کرتا ہے کہ علم، جدت اور محنت کیسے زندگی بدل سکتی ہے۔

بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان پہلی بار ارب پتی افراد کے کلب میں شامل ہوئے ہیں۔ ان کی دولت میں 71 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

شاہ رخ خان پچھلے سال ارب پتی نہیں تھے، 2024 تک ان کی دولت 87 کروڑ ڈالر تک تھی لیکن ایک سال میں ان کی دولت میں 50 کروڑ ڈالر سے زائد کا اضافہ ہوا اور وہ اس وقت ایک ارب 40 کروڑ کی دولت کے مالک ہیں۔

ویب سائٹ کے مطابق اس سال بھارت میں 58 نئے ارب پتی شامل ہوئے ہیں، جن میں ایجوکیشن ٹیکنالوجی کا شعبہ غیر متوقع طور پر نمایاں رہا ہے۔
您需要登录后才可以回帖 登录 | 立即注册

本版积分规则

Archiver|手机版|小黑屋|usdt交易

GMT+8, 2025-12-4 02:04 , Processed in 0.226982 second(s), 24 queries .

Powered by usdt cosino! X3.5

© 2001-2025 Bitcoin Casino

快速回复 返回顶部 返回列表