找回密码
 立即注册
搜索
查看: 74|回复: 0

سید نور کا ریشم اور سعود کے الزامات پر ردعمل

[复制链接]

2万

主题

0

回帖

6万

积分

论坛元老

积分
62886
发表于 2025-10-28 15:42:53 | 显示全部楼层 |阅读模式
  
فائل فوٹوز

پاکستان فلم انڈسٹری کے سینئر ہدایتکار اور مصنف سید نور نے اداکارہ ریشم اور سعود قاسمی کی تنقید کا جواب دے دیا۔

سید نور کئی کامیاب فلموں کے خالق ہیں، حال ہی میں ایک پوڈ کاسٹ میں شریک ہوئے جہاں انہوں نے اپنے خلاف کی جانے والی باتوں پر کھل کر گفتگو کی۔

ریشم کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے سید نور نے کہا کہ اگر ریشم کے میرے ساتھ نہ رہنے سے میرا نقصان ہوا، تو وہ خود بطور اداکارہ کہاں تک پہنچیں؟ اُن کی پہلی پانچ فلمیں جو میرے ساتھ تھیں، سب سپر ہٹ تھیں۔ ’دوپٹہ جل رہا ہے‘، ’گھونگھٹ‘، ’جیوا‘ سب کامیاب رہیں لیکن وہ ہر کردار کے لیے موزوں نہیں تھیں، اسی لیے میں نے دوسرے اداکاروں کے ساتھ کام شروع کیا۔  

انہوں نے کہا کہ جب میں نے اُنہیں کاسٹ کرنا بند کیا تو اُن کی کوئی بڑی فلم سامنے نہیں آئی، میں نے اُن کا کیریئر بنانے کے لیے بہت محنت کی، لیکن یہ کبھی نہیں بتاؤں گا کہ میں نے اُنہیں کیسے گروم کیا۔   
سید نور، اداکارہ صائمہ کی محبت میں کب گرفتار ہوئے؟ فلمساز نے بتا دیا

معروف پاکستانی فلمساز سید نور نے اہلیہ و اداکارہ صائمہ سے محبت کی داستان سنا دی۔   

سید نور نے مزید کہا کہ ریشم کے بعد بھی میں نے کئی کامیاب فلمیں دیں، اس لیے یہ کہنا غلط ہے کہ اُن کے جانے سے میرا نقصان ہوا۔

اداکار سعود قاسمی کے تبصرے پر بات کرتے ہوئے سید نور نے کہا کہ میرا نہیں خیال کہ سعود کا مقصد مجھے برا کہنا تھا، اگر وہ ایسا کہنا بھی چاہتے تھے تو میں یہی سمجھوں گا کہ اُن کا ایسا کوئی ارادہ نہیں تھا، میں جانتا ہوں انہوں نے ایسا کیوں کہا، شاید ان کا مطلب یہ تھا کہ جب سید نور اور شان شاہد فلموں سے دور ہوئے تو انڈسٹری کمزور ہوگئی۔

انہوں نے مزید کہا کہ سعود اور ریشم دونوں میرے بچوں کی طرح ہیں، میں ان کی تنقید پر ناراض نہیں ہوتا، جو لوگ آپ کے مقام تک نہیں پہنچ پاتے، وہ لازمی بات کرتے ہیں، سعود ایک اچھے اداکار ہیں اور انہیں اپنی رائے رکھنے کا پورا حق ہے۔
您需要登录后才可以回帖 登录 | 立即注册

本版积分规则

Archiver|手机版|小黑屋|usdt交易

GMT+8, 2025-12-4 02:38 , Processed in 0.157119 second(s), 24 queries .

Powered by usdt cosino! X3.5

© 2001-2025 Bitcoin Casino

快速回复 返回顶部 返回列表