找回密码
 立即注册
搜索
查看: 945|回复: 0

ویمنز ورلڈ کپ: بھارت نے پاکستان کو 88 رنز سے ہرا دیا

[复制链接]

2万

主题

0

回帖

6万

积分

论坛元老

积分
62886
发表于 2025-10-28 15:43:24 | 显示全部楼层 |阅读模式
  —فائل فوٹو

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ویمنز ورلڈ کپ 2025ء کے چھٹے میچ میں بھارتی ٹیم نے پاکستانی ٹیم کو 88 رنز سے شکست دے دی۔

کولمبو میں کھیلے گئے میچ میں بھارتی ٹیم کے 248 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستانی ٹیم 159 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔  

پاکستان کی سدرہ امین نے 81، نتالیہ پرویز نے 33 اور سدرہ نواز نے 14 رنز اسکور کیے، دیگر کھلاڑیوں میں کوئی بھی ڈبل فیگر میں داخل نہ ہو سکی۔

بھارت کی کرانتی گاؤڈ اور دپتی شرما نے 3، 3 جبکہ سنہے رانا نے 2 وکٹ اپنے نام کیں جبکہ دونوں ٹیموں کے درمیان میچ میں 406 رنز بنے ہیں، جو ورلڈ کپ کی تاریخ میں پاکستان اور بھارت کے میچز کا بڑا ٹوٹل ہے۔

اس سے قبل میچ میں بھارتی ویمنز ٹیم 50 ویں اوور کی آخری گیند پر 247 رنز پر ڈھیر ہو گئی تھی۔   
بھارت نے ویمنز ورلڈ کپ بھی سیاست کی نذر کر دیا

بھارت نے ایشیاء کپ کے بعد آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ 2025ء کو بھی سیاست کی نذر کر دیا۔   

پاکستان ویمنز ٹیم نے 1 روزہ کرکٹ میں پہلی بار بھارتی ٹیم کو آل آؤٹ کیا ہے، بھارت کی طرف سے ہرلین دیول نے 46 رنز کی نمایاں باری کھیلی۔

پاکستانی بولر ڈائنا بیگ نے 4، سعدیہ اقبال اور فاطمہ ثناء نے 2، 2 جبکہ نشرح سدھو اور رامین شمیم نے 1، 1 وکٹ اپنے نام کی۔

اس سے قبل پاکستان ٹیم نے بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا، فاطمہ ثناء نے اس موقع پر کہا تھا کہ کوالیفائر میں اچھا کیا آج بھی بہتر پرفارم کریں گے۔
您需要登录后才可以回帖 登录 | 立即注册

本版积分规则

Archiver|手机版|小黑屋|usdt交易

GMT+8, 2025-12-4 02:02 , Processed in 0.158642 second(s), 24 queries .

Powered by usdt cosino! X3.5

© 2001-2025 Bitcoin Casino

快速回复 返回顶部 返回列表