找回密码
 立即注册
搜索
查看: 875|回复: 0

بھارت کی ’ریڈ لائنز‘ کا احترام ضروری ہے: امریکی بھاری بھرکم ٹیرف پر ایس جے شنکر کا ردِ عمل

[复制链接]

2万

主题

0

回帖

6万

积分

论坛元老

积分
62886
发表于 2025-10-28 15:43:53 | 显示全部楼层 |阅读模式
  ---فائل فوٹو  

بھارتی وزیرِ خارجہ جے شنکر بھاری بھرکم امریکی ٹیرف ٹیرف اور بےرُخی پر بلبلا اُٹھے اور کہا کہ بھارت کی ’ریڈ لائنز‘ کا احترام ضروری ہے۔

انہیں امریکا کی جانب سے پے در پے ٹیرف لاگو کرنے اور تجارتی معاہدوں میں دلچسپی نہ دکھانے پر بھارتی ’ریڈ لائنز‘ یاد آ گئیں۔

ایس جے شنکر نے اپنے حالیہ بیان میں کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان جاری اختلافات کا ایک بڑا سبب اب تک کسی بھی معاہدے کا طے نہ ہو پانا ہے، اِن سب معاملات کے درمیان بھارت کی ’ریڈ لائنز‘ کا احترام بھی لازمی ہے۔   
ٹیرف تنازع، امریکا کے بھارت سے تجارتی مذاکرات منسوخ

امریکا بھارت تجارتی ٹیرف تنازع جاری ہے جس کے حوالے سے نئی صورتِ حال سامنے آئی ہے۔   

نئی دہلی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جے شنکر نے کہا کہ امریکا دنیا کی سب سے بڑی منڈی ہے، اس لیے تجارتی مفاہمت ناگزیر ہے تاہم یہ سمجھوتہ بھارت کے بنیادی مفادات کو نظرانداز کر کے ممکن نہیں۔

جےشنکر کا کہنا تھا کہ آج ہمارے امریکا کے ساتھ چند مسائل ہیں جن کی بڑی وجہ یہ ہے کہ ہم اپنی تجارتی بات چیت کے لیے کوئی ’لینڈنگ گراؤنڈ‘ طے نہیں کر پائے، اسی ناکامی کے باعث بھارت پر کچھ محصولات عائد کیے گئے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ بھارت پر ’غیر ضروری‘ اور ’غیر منصفانہ‘ محصول بھی عائد کیے گئے جو روس سے توانائی کی خریداری سے متعلق ہیں جبکہ کئی ایسے ممالک بھی روسی توانائی حاصل کر رہے ہیں جن کے ماسکو سے تعلقات بھارت کے مقابلے میں کہیں زیادہ کشیدہ ہیں۔

بھارتی وزیرِ خارجہ کا کہنا ہے کہ عالمی تجارت کے موجودہ تناظر میں امریکا کے ساتھ کسی نہ کسی تجارتی سمجھوتے تک پہنچنا بےحد ضروری ہے۔   
امریکی ٹیرف میں اضافہ، بھارت کی مشکلات مزید بڑھ گئیں

امریکا نے فارماسیو ٹیکل پر 100 فیصد ٹیرف عائد کرنے کا اعلان کیا ہے، جس سے بھارت کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔    

واضح رہے کہ بھارت اور امریکا کے تعلقات اُس وقت تناؤ کا شکار ہوئے جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارتی مصنوعات پر محصولات کو دُگنا کرتے ہوئے اِنہیں 50 فیصد تک بڑھا دیا جبکہ روسی تیل کی خریداری پر اضافی 25 فیصد ڈیوٹی بھی عائد کر دی۔

بھارت نے امریکا کے اِن اقدامات کو ’غیر منصفانہ، غیر مناسب اور بلا جواز‘ قرار دیا ہے۔
您需要登录后才可以回帖 登录 | 立即注册

本版积分规则

Archiver|手机版|小黑屋|usdt交易

GMT+8, 2025-12-4 05:33 , Processed in 0.152031 second(s), 24 queries .

Powered by usdt cosino! X3.5

© 2001-2025 Bitcoin Casino

快速回复 返回顶部 返回列表