找回密码
 立即注册
搜索
查看: 389|回复: 0

وسیم اکرم نے عمران خان کو پاکستان کا عظیم ترین کرکٹر قرار دے دیا

[复制链接]

2万

主题

0

回帖

6万

积分

论坛元老

积分
62886
发表于 2025-10-28 15:43:58 | 显示全部楼层 |阅读模式
  
فائل فوٹوز

پاکستان کرکٹ کے لیجنڈ وسیم اکرم نے تمام بحث کو ختم کرتے ہوئے واضح طور عمران خان کو پاکستان کا عظیم ترین کرکٹر قرار دے دیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابق ٹوئٹر) پر جاری اپنے بیان میں وسیم اکرم نے لکھا کہ پاکستان نے عمران خان جیسا کرکٹر کبھی پیدا نہیں کیا، ملکی تاریخ کا سب سے عظیم کرکٹر ایک ہی ہے، کپتان عمران خان، برائے مہربانی یہ بحث اب ختم کر دیں۔

وسیم اکرم کے اس بیان نے سوشل میڈیا پر ہلچل مچا دی، جہاں مداحوں اور سابق کھلاڑیوں نے مختلف آراء کا اظہار کیا۔

اس سے قبل بھی وسیم اکرم نے ایک پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ میری کرکٹ میں کامیابیوں کے پیچھے سب سے بڑا کردار عمران خان کا تھا، وہ بہترین کپتان تھے جن کے ماتحت میں نے کھیلنے کا اعزاز حاصل کیا، انہوں نے ہمیں اعتماد دیا، خود مثال قائم کی اور ہمیشہ اپنی صلاحیتوں پر یقین رکھا۔   
لیجنڈری فاسٹ بولر وسیم اکرم نے اپنی کامیابیوں کا کریڈٹ عمران خان کو دے دیا

سابق فاسٹ بولر نے مزید کہا کہ عمران خان ٹیم کے کھلاڑیوں سے 100 فیصد کارکردگی چاہتے تھے   

وسیم اکرم نے مزید کہا کہ لوگ اکثر انہیں قدرتی ٹیلنٹ کا حامل کہتے ہیں، مگر عمران خان نے سب کچھ محنت اور عزم سے حاصل کیا، وہ قدرتی ٹیلنٹ والے نہیں تھے، لیکن انہوں نے انتھک محنت کی، اپنا بولنگ ایکشن بھی مکمل طور پر تبدیل کیا جو مہینوں لگاتا ہے اور اکثر کامیاب نہیں ہوتا، مگر انہوں نے کر دکھایا۔

وسیم اکرم نے 1984 میں عمران خان کی قیادت میں بین الاقوامی کرکٹ میں ڈیبیو کیا تھا اور بعد میں دونوں نے 1992 کے ورلڈکپ کی تاریخی فتح میں مرکزی کردار ادا کیا تھا۔

عمران خان نے اپنے شاندار کیریئر میں 88 ٹیسٹ میچز میں 3 ہزار 807 رنز بنائے، جس میں 6 سنچریاں اور 18 نصف سنچریاں شامل ہیں جبکہ 362 وکٹیں 22.81 کی اوسط سے حاصل کیں۔

ون ڈے کرکٹ میں انہوں نے 175 میچز کھیلے، 3 ہزار 709 رنز بنائے اور 182 وکٹیں حاصل کیں۔
您需要登录后才可以回帖 登录 | 立即注册

本版积分规则

Archiver|手机版|小黑屋|usdt交易

GMT+8, 2025-12-4 05:46 , Processed in 0.199197 second(s), 24 queries .

Powered by usdt cosino! X3.5

© 2001-2025 Bitcoin Casino

快速回复 返回顶部 返回列表