找回密码
 立即注册
搜索
查看: 805|回复: 0

گلوکار زوبین گارگ کی مشتبہ موت، کزن پولیس افسر بھی گرفتار

[复制链接]

2万

主题

0

回帖

6万

积分

论坛元老

积分
62886
发表于 2025-10-28 15:44:03 | 显示全部楼层 |阅读模式
  

مشہور گلوکار، موسیقار اور اداکار زوبین گارگ کی مشتبہ موت کے الزام میں اُن کے کزن اور پولیس افسر سندپین گارگ کو گرفتا ر کرلیا ہے۔

مشہور گانے ’یاعلی‘ کے گلوکار 52 سالہ زوبین گارگ کی موت کا معاملہ اب صرف حادثہ نہیں رہا بلکہ پیچیدہ مجرمانہ تفتیش میں بدل چکا ہے، حالیہ گرفتاری نے معاملے کو سنگین موڑ دے دیا ہے۔

گلوکار کی موت 19 ستمبر کو ہوئی، آسام پولیس نے اس معاملے میں 5 افراد کو گرفتار کیا، حالیہ گرفتاری اُن کے کزن اور پولیس افسر سندپین گارگ کی ہے۔

آسام پولیس کی تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ نے کہا کہ آج سندپین کو پوچھ گچھ کےلیے گرفتار کیا گیا ہے، سامنے آنے والی معلومات پبلک نہیں کرسکتے۔

پولیس نے پہلے ہی نارتھ ایسٹ انڈیا فیسٹیول کے منتظم شیامکانو مہانتا، گلوکار کے منیجر سدھارت شرما، بینڈ کے ساتھی شیکھرجیوتی گوسوامی اورگلوکارہ امرت پروامہانتا کو گرفتار کرچکی ہے۔

آسام پولیس کے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ سندیپن گارگ اپنے کزن زوبین گارگ کی موت کے وقت جائے وقوعہ پر موجود تھے، انہیں 7 دن کے پولیس ریمانڈ پر بھیجا گیا ہے۔

مقدمے میں پہلے غیر ارادی قتل، مجرمانہ سازش اور غفلت سے موت کا مقدمہ درج کیا گیا تھا، جس میں بعد ازاں قتل کی دفعہ شامل کی گئی۔

سی آئی ڈی نے قتل کی تحقیقات میں مالی بے ضابطگیوں کے شواہد پر پہلے شیامکانومہانتا کے خلاف ایک اور مقدمہ درج کیا، جس کے بعد دیگر ادارے بھی شامل تفتیش ہوگئے۔

گلوکار کی موت سے متعلق پہلی خبر ڈوبنے سے ہونے والی موت کے طور پر ہوئی تھی، اب یہ معاملہ قتل، سازش اور مالی بدعنوانی جیسے الزامات کے گرد گھومنے لگا ہے۔
您需要登录后才可以回帖 登录 | 立即注册

本版积分规则

Archiver|手机版|小黑屋|usdt交易

GMT+8, 2025-12-4 05:46 , Processed in 0.153287 second(s), 24 queries .

Powered by usdt cosino! X3.5

© 2001-2025 Bitcoin Casino

快速回复 返回顶部 返回列表