找回密码
 立即注册
搜索
查看: 555|回复: 0

آسٹریلیا کا بھارت کیخلاف ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے اسکواڈز کا اعلان

[复制链接]

2万

主题

0

回帖

6万

积分

论坛元老

积分
62886
发表于 2025-10-28 15:44:13 | 显示全部楼层 |阅读模式
  فائل فوٹو

آسٹریلیا نے بھارت کے خلاف ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے اسکواڈز کا اعلان کردیا۔

سلیکشن پینل نے ون ڈے سیریز اور پہلے دو ٹی ٹوئنٹی میچز کے لیے اسکواڈز کا اعلان کیا ہے۔ بھارت کی ٹیم دورہ آسٹریلیا میں تین ون ڈے اور 5 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کھیلے گی۔

دونوں ٹیموں کے درمیان ون ڈے میچز 19، 23 اور 25 اکتوبر کو کھیلے جائیں گے جبکہ ٹی ٹوئنٹی میچز 29، 31 اکتوبر، 2، 6 اور 8 نومبر کو کھیلے جائیں گے۔

آسٹریلیا کے وائٹ بال اسکواڈز کی قیادت آل راؤنڈر مچل مارش کریں گے، جبکہ مچل اسٹارک، میٹ شارٹ اور مچل اوون کی ون ڈے اسکواڈ میں واپسی ہوئی ہے۔   تصویر بشکریہ کرکٹ آسٹریلیا

میتھیو رینشا کو 2022 کے بعد پہلی مرتبہ ون ڈے اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے جبکہ جوش انگلس کی معمولی انجری کے بعد ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں واپسی ہوئی ہے۔   تصویر بشکریہ کرکٹ آسٹریلیا

فاسٹ بولر پیٹ کمنز کمر کی تکلیف کے باعث جبکہ آل راؤنڈر گلین میکسویل بازو میں فریکچر کی وجہ سے دستیاب نہیں ہیں۔ مارنو س لبوشین بھی ون ڈے اسکواڈ میں جگہ نہیں بناسکے ہیں۔
您需要登录后才可以回帖 登录 | 立即注册

本版积分规则

Archiver|手机版|小黑屋|usdt交易

GMT+8, 2025-12-4 03:45 , Processed in 0.115750 second(s), 22 queries .

Powered by usdt cosino! X3.5

© 2001-2025 Bitcoin Casino

快速回复 返回顶部 返回列表