找回密码
 立即注册
搜索
查看: 607|回复: 0

شکارپور: ریلوے ٹریک پر دھماکا، جعفر ایکسپریس کی 4 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں

[复制链接]

2万

主题

0

回帖

6万

积分

论坛元老

积分
62886
发表于 2025-10-28 15:44:29 | 显示全部楼层 |阅读模式
  ’جیو نیوز‘ گریب

شکارپور میں ریلوے ٹریک پر دھماکے سے جعفر ایکسپریس کی 4 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں۔

ریلوے ٹریک پر دھماکے کے باعث ٹرینوں کی آمدورفت عارضی طور پر معطل ہو گئی۔

پولیس کے مطابق واقعے میں 4 مسافر زخمی ہو گئے۔ جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔    
کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس 2 روز کیلئے منسوخ

ریلوے حکام کے مطابق جعفر ایکسپریس آج اور کل پشاور نہیں جائے گی۔   

اس حوالے سے ایس ایس پی شاہزیب چاچڑ کا کہنا ہے کہ دھماکے کی نوعیت جاننے کے لیے بم ڈسپوزل اسکواڈ طلب کر لی گئی ہے اور تفتیش جاری ہے۔  

انہوں نے کہا کہ مسافروں کو بسوں کے ذریعے بھیجنے کے انتظامات کیے جا رہے ہیں۔

دوسری جانب ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ متاثرہ ٹریک کی مرمت کام شروع کر دیا گیا ہے۔ ٹریک کی مرمت میں 8 سے 10 گھنٹے تک لگ سکتے ہیں۔  

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کوٹ سلطان کے قریب ریل کی پٹڑی پر دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے آئی جی پولیس سے واقعے کی مکمل رپورٹ طلب کر لی۔

ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ نے کمشنر لاڑکانہ کو زخمی مسافروں کو بہترین طبی امداد دینے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ریسکیو ٹیموں کو بھیج کر متاثرہ مسافروں کو بروقت امداد فراہم کی جائے۔

دوسری جانب وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے ایس ایس پی شکارپور سے تفصیلات طلب کرتے ہوئے کہا کہ فی الفور واقعہ کی تفتیش کا آغاز کریں۔

ضیاء الحسن لنجار کا کہنا تھا کہ ریلوے ٹریک کو نقصان پہنچانے والے دہشت گردوں کو جلد گرفتار کیا جائے۔
您需要登录后才可以回帖 登录 | 立即注册

本版积分规则

Archiver|手机版|小黑屋|usdt交易

GMT+8, 2025-12-4 04:01 , Processed in 0.120646 second(s), 22 queries .

Powered by usdt cosino! X3.5

© 2001-2025 Bitcoin Casino

快速回复 返回顶部 返回列表