找回密码
 立即注册
搜索
查看: 865|回复: 0

معرکہ حق میں بھارت ہمارا کوئی طیارہ نہیں گرا سکا: ڈی جی آئی ایس پی آر

[复制链接]

2万

主题

0

回帖

6万

积分

论坛元老

积分
62886
发表于 2025-10-28 15:44:43 | 显示全部楼层 |阅读模式
  —فائل فوٹو

پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈی جی لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف کا کہنا ہے کہ معرکہ حق میں بھارت ہمارا کوئی طیارہ نہیں گرا سکا۔

غیر ملکی جریدے بلومبرگ کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان نے کبھی بھی اعداد و شمار اور حقائق سے کھیلنے یا چھپانے کی کوشش نہیں کی۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ہماری دفاعی حکمتِ عملی ہمیشہ مؤثر، قابلِ اعتماد اور کم لاگت ٹیکنالوجی حاصل کرنے پر رہی ہے۔   
واضح ہیں کہ 9 مئی کرنے والوں، اس کے سہولت کاروں اور منصوبہ سازوں کو قانون کے مطابق جواب دہ ہونا چاہیے، ڈی جی آئی ایس پی آر

انہوں نے کہا کہ برسلز میں آرمی چیف نے کسی معافی کا ذکر نہیں کیا، 9 مئی صرف فوج کا نہیں قوم کا مقدمہ ہے، برسلز میں تقریب میں سیکڑوں افراد موجود تھے۔   

انہوں نے کہا کہ ہم ہر قسم کی ٹیکنالوجی کے حصول کے لیے تیار رہتے ہیں چاہے مقامی ہو یا مشرقی یا مغربی۔ بلاشبہ حالیہ چینی دفاعی پلیٹ فارم نے غیر معمولی کارکردگی دکھائی،  تباہ شدہ بھارتی طیاروں کی تعداد 7 ہے،  یہ وہی عدد ہے جس کا ذکر امریکی صدر نے گزشتہ ہفتے اپنی تقریر میں کیا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان نہ تو کسی فوجی دوڑ میں ہے اور نہ ہی کسی کی برابری کی کوشش میں، ہمارا دفاعی بجٹ بھارت کے مقابلے میں نہایت کم ہے، ہمارے پاس لامحدود وسائل نہیں۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ پاکستان چین اور مغربی ممالک دونوں سے دفاعی ساز و سامان خریدتا ہے۔
您需要登录后才可以回帖 登录 | 立即注册

本版积分规则

Archiver|手机版|小黑屋|usdt交易

GMT+8, 2025-12-4 06:47 , Processed in 0.154023 second(s), 24 queries .

Powered by usdt cosino! X3.5

© 2001-2025 Bitcoin Casino

快速回复 返回顶部 返回列表