找回密码
 立即注册
搜索
查看: 413|回复: 0

غریب اور مستحق فنکاروں کی مالی مدد کیلئے قائم منیجمنٹ بورڈ میں تبدیلی

[复制链接]

2万

主题

0

回帖

6万

积分

论坛元老

积分
62886
发表于 2025-10-28 15:45:02 | 显示全部楼层 |阅读模式
  
---فائل فوٹو

سندھ حکومت نے غریب اور مستحق فنکاروں کی مالی مدد کے لیے قائم منیجمنٹ بورڈ میں تبدیلی کر دی۔

محکمۂ ثقافت کے ترجمان کے مطابق محکمۂ ثقافت کے ماتحت انڈومنٹ، وظیفوں کے لیے قائم منیجمنٹ بورڈ 2018ء کا نوٹیفکیشن معطل کر دیا گیا ہے۔

وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی منظوری سے چیف سیکریٹری سندھ نے نئے اراکین کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

محکمۂ ثقافت کے ترجمان کے مطابق وزیرِ ثقافت و سیاحت ذوالفقار علی شاہ منیجمنٹ بورڈ کے چیئرمین ہوں گے،  سیکریٹری ثقافت وائس چیئرمین جبکہ ڈی جی کلچر بورڈ کے سیکریٹری و رکن ہوں گے۔

اسی طرح صدر آرٹس کونسل کراچی، صدر سکھر آرٹس کونسل بھی اراکین میں شامل  ہوں گے۔

سیکریٹری جنرل سندھی ادبی بورڈ، گلوکارہ صنم ماروی، گلوکار رجب فقیر، معروف اداکار جاوید شیخ، ایوب کھوسو، احسن خان، منیب بٹ، معروف ادیب نورالہدیٰ شاہ، مہتاب اکبر راشدی، یوسف بشیر قریشی اور عرفان سموں بھی کمیٹی اراکین میں شامل ہوں گے۔

بورڈ غریب، مستحق فنکاروں، ادیبوں، شاعروں اور اداکاروں کی مالی مدد کے لیے کام کرے گا، بورڈ سربراہ اور ممبران کے مشترکا فیصلوں سے مالی امداد ضرورت مندوں کے لیے جاری کی جائے گی۔
您需要登录后才可以回帖 登录 | 立即注册

本版积分规则

Archiver|手机版|小黑屋|usdt交易

GMT+8, 2025-12-4 12:43 , Processed in 0.268076 second(s), 24 queries .

Powered by usdt cosino! X3.5

© 2001-2025 Bitcoin Casino

快速回复 返回顶部 返回列表