找回密码
 立即注册
搜索
查看: 450|回复: 0

بیٹی کی سالگرہ منانے کے بعد والدین مردہ پائے گئے، وجہ کیا بنی؟

[复制链接]

2万

主题

0

回帖

6万

积分

论坛元老

积分
62886
发表于 2025-10-28 15:45:59 | 显示全部楼层 |阅读模式
  
تصاویر:بین الاقوامی میڈیا

برازیل میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں چار سالہ بچی کی سالگرہ منانے کے بعد اس کے والدین منشیات اور شراب کے زیادہ استعمال سے جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

غیر ملکی خبر رساں اداروں کے مطابق 37 سالہ جے فرسن لوز ساگاز جو کہ ایک فوجی اہلکار تھے اور ان کی 41 سالہ اہلیہ اینا کیرولائنا سلوا سیلون کی مالک تھیں، ان کو صوبہ سانتا کاتارینا کے ایک ہوٹل کے باتھ روم میں مردہ حالت میں پایا گیا۔

تحقیقات سے پتہ چلا کہ جوڑا اپنی بیٹی کی چوتھی سالگرہ منانے کے بعد شراب اور کوکین استعمال کر رہا تھا، بعد ازاں دونوں ایک نائٹ کلب گئے اور رات گئے تقریباً بارہ بجے کے قریب ہوٹل میں داخل ہوئے۔

اگلے روز جب جوڑا اپنی بیٹی کو لینے نہیں پہنچا تو گھر والوں نے پولیس کو اطلاع دی، پولیس نے تلاش کے بعد دونوں کی لاشیں ہوٹل سے برآمد کیں۔

تحقیقات کے مطابق باتھ ٹب کے پانی کا درجہ حرارت 50 ڈگری سینٹی گریڈ (122 فارن ہائیٹ) تک پہنچ گیا تھا، جبکہ کمرے میں موجود ہیٹر نے بھی گرمی کو مزید بڑھا دیا تھا۔

ماہرین نے بتایا کہ دونوں کی موت شدید گرمی اور ہیٹ اسٹروک کے باعث ہوئی، جس کے نتیجے میں ڈی ہائیڈریشن اور اعضاء کی ناکامی سامنے آئی۔

چیف میڈیکل ایگزامینر انڈریسا بوئر فرونزا کے مطابق موت کی وجہ حرارت سے پیدا ہونے والا زہریلا اثر تھا، جس نے جسم میں پانی کی شدید کمی کی اور حرارتی نظام کے ناکارہ ہونے کا باعث بنا۔

مزید تحقیقات سے یہ بھی ثابت ہوا کہ دونوں کے خون میں شراب اور کوکین کی مقدار خطرناک حد تک زیادہ تھی۔

فرانزک میڈیسن کے ڈائریکٹر ڈاکٹر فرنینڈو اولیوا دا فونسیکا نے بتایا کہ کوکین اور الکحل دونوں ہی بڑی مقدار میں غنودگی اور بے ہوشی کا سبب بنتے ہیں، جب یہ دونوں ایک ساتھ استعمال کیے جائیں تو جسم کے احساسات ماند پڑ جاتے ہیں، پولیس نے تصدیق کی ہے کہ یہ حادثاتی موت تھی اور کسی قسم کے تشدد کے آثار نہیں ملے۔
您需要登录后才可以回帖 登录 | 立即注册

本版积分规则

Archiver|手机版|小黑屋|usdt交易

GMT+8, 2025-12-4 08:38 , Processed in 0.152035 second(s), 24 queries .

Powered by usdt cosino! X3.5

© 2001-2025 Bitcoin Casino

快速回复 返回顶部 返回列表