找回密码
 立即注册
搜索
查看: 123|回复: 0

کرسٹیانو رونالڈو دنیا کے پہلے ارب پتی فٹبالر بن گئے

[复制链接]

2万

主题

0

回帖

6万

积分

论坛元老

积分
62886
发表于 2025-10-28 15:46:36 | 显示全部楼层 |阅读模式
  
کرسٹیانو رونالڈو—فائل فوٹو

کرسٹیانو رونالڈو دنیا کے پہلے ارب پتی فٹ بالر بن گئے، ان کی مجموعی دولت کا تخمینہ 1.4 ارب ڈالرز لگایا گیا ہے۔

دنیا کے امیر ترین افراد کی مجموعی دولت کا حساب رکھنے والے بلومبرگ بلینیئرز انڈیکس نے پہلی بار 40 سالہ پرتگالی اور سعودی کلب النصر کے اسٹرائیکر کرسٹیانو رونالڈو کی دولت کا تخمینہ لگایا ہے۔

رپورٹ کے مطابق رونالڈو کی مجموعی دولت 1 ارب 40 کروڑ ڈالرز ہے، جس میں ان کی کیریئر کی آمدنی، سرمایہ کاری اور اشتہاراتی معاہدے شامل ہیں۔

بلومبرگ کے مطابق رونالڈو نے 2002ء اور 2023ء کے دوران 55 کروڑ ڈالرز تنخواہ کی مد میں کمائے، اس میں ڈیلز اور اسپانسر شپ کے ذریعے حاصل ہونے والی ان کی آمدنی بھی شامل ہے، جس میں نائکی کے ساتھ ایک دہائی کا معاہدہ بھی شامل ہے جس کی مالیت سالانہ تقریباً 1.8 کروڑ ڈالرز ہے۔   
رونالڈو نے ایک سال کی کمائی میں میسی کو پیچھے چھوڑ دیا

پرتگال سے تعلق رکھنے والے اسٹار فٹ بالر کرسٹیانورونالڈو نے 2024ء میں لیونل میسی کو دولت کمانے میں بہت پیچھے چھوڑ دیا ہے۔   

رپورٹ کے مطابق جب رونالڈو نے 2022ء میں سعودی پرو لیگ کی ٹیم النصر جوائن کی تو وہ مبینہ طور پر دنیا کے سب سے زیادہ تنخواہ پانے والے فٹبالر بن گئے، جن کی سالانہ تنخواہ 23 کروڑ 69 لاکھ ڈالرز تقریباً 66 ارب 61 کروڑ پاکستانی روپے ہے۔

ان کا ابتدائی معاہدہ جون 2025ء میں ختم ہونا تھا تاہم انہوں نے2 سال کا نیا معاہدہ سائن کر لیا جس کی مالیت مبینہ طور پر 40 کروڑ ڈالرز  تقریباً 1 کھرب 12 ارب 48 کروڑ پاکستانی روپے سے زائد ہے اور اب وہ اپنی 42 ویں سالگرہ کے بعد بھی کلب کے ساتھ رہیں گے۔
您需要登录后才可以回帖 登录 | 立即注册

本版积分规则

Archiver|手机版|小黑屋|usdt交易

GMT+8, 2025-12-4 12:26 , Processed in 0.108764 second(s), 22 queries .

Powered by usdt cosino! X3.5

© 2001-2025 Bitcoin Casino

快速回复 返回顶部 返回列表