找回密码
 立即注册
搜索
查看: 240|回复: 0

ٹوئنکل کھنہ نے شادی کے بعد اکشے کمار کے ساتھ فلمز میں کام کیوں نہیں کیا؟

[复制链接]

2万

主题

0

回帖

6万

积分

论坛元老

积分
62886
发表于 2025-10-28 15:47:27 | 显示全部楼层 |阅读模式
  بالی ووڈ استارز  ٹوئنکل کھنہ اور اکشے کمار —فائل فوٹو

بالی ووڈ اداکارہ ٹوئنکل کھنہ نے بتادیا کہ وہ شادی کے بعد اپنے شوہر اکشے کمار کے ساتھ فلموں میں کام کرنے کیوں کتراتی رہیں؟


بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ کی ویٹرن ہیروئنز ٹوئنکل کھنہ اور کاجول جو ان دونوں ایک نیا شو ہوسٹ کر رہی ہیں، جس میں بالی ووڈ کے مختلف امور پر گفتگو ہوتی ہے۔

مذکورہ شو کی حالیہ قسط میں بالی ووڈ کھلاڑی اکشے کمار اور چھوٹے نواب سیف علی خان نے بطور مہمان شرکت کی۔

دونوں مہمانوں سے پروگرام کی میزبانوں نے دلچسپ سوالات کیے۔   
ٹوئنکل کھنہ نے 48ویں سالگرہ اکشے کمار اور قریبی دوستوں کیساتھ منائی

اکشے کمار نے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ آپ کی تمام تر بےساختگی روزانہ دیکھنے کا موقع ملتا ہے۔   

اس شو میں اکشے کمار اور ٹوئنکل کھنہ نے شادی سے پہلے اور بعد کے واقعات بالخصوص فلمی کیریئر پر بھی کافی باتیں کیں۔

ٹوئنکل کھنہ نے بتایا کہ انہوں نے کیوں شادی کے بعد اپنے شوہر اکشے کمار کے ساتھ فلمز سائن نہیں کیں۔

اکشے کمار کے ساتھ ٹوئنکل کھنہ کی پہلی فلم ’انٹرنیشنل کھلاڑی‘ 1999ء میں ریلیز ہوئی تھی، انکی ایک ساتھ دوسری فلم ’ظلمی‘ اس کے بعد اسی سال آئی تھی، بظاہر فلمی جوڑے کی اصل زندگی سے جڑے محبت کے رشتے اور باہمی کیمسٹری کو فلم بینوں نے بےحد پسند کیا تھا۔

ٹوئنکل کھنہ نے شادی کے 24 سال بعد اب یہ انکشاف کیا کہ ان کے والد لیجنڈری اداکار راجیش کھنہ نے ٹوئنکل کھنہ کو اس بات پر راضی کیا تھا کہ وہ  اکشے کمار کے ساتھ فلمز کریں لیکن وہ خود اپنی اداکاری سے مطمئن نہیں تھیں اور پے در پے فلاپس کی وجہ سے انہوں نے اکشے کمار کے ساتھ مزید فلمز میں کام نہیں کیا۔
您需要登录后才可以回帖 登录 | 立即注册

本版积分规则

Archiver|手机版|小黑屋|usdt交易

GMT+8, 2025-12-4 12:25 , Processed in 0.111495 second(s), 22 queries .

Powered by usdt cosino! X3.5

© 2001-2025 Bitcoin Casino

快速回复 返回顶部 返回列表