找回密码
 立即注册
搜索
查看: 198|回复: 0

پاکستان ہاکی ٹیم کو کئی ماہ سے واجب الادا الاؤنسز ادا

[复制链接]

2万

主题

0

回帖

6万

积分

论坛元老

积分
62886
发表于 2025-10-28 15:47:50 | 显示全部楼层 |阅读模式
  
—فائل فوٹو

پاکستان سینئر اور جونیئر ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں کی سن لی گئی، کئی ماہ سے واجب الادا الاؤنسز پاکستان ہاکی فیڈریشن نے ادا کر دیے ہیں لیکن تاحال کھلاڑیوں کو پرانے ڈیلی الاؤنس کے مطابق ادائیگیاں کی جا رہی ہیں۔

پاکستان ہاکی فیڈریشن کے اعلامیے کے مطابق فیڈریشن نے سینئر، جونیئر اور انڈر 18 ٹیموں کے کھلاڑیوں کے ساتھ ساتھ آفیشلز اور پی ایچ ایف ملازمین کے ڈیلی الاؤنسز اور واجبات مکمل طور پر ادا کر دیے ہیں۔

صدر پی ایچ ایف طارق بگٹی کا کہنا ہے کہ سلطان جوہر کپ میں شرکت کے لیے ملائیشیا جانے والے جونیئر ٹیم کے کھلاڑیوں کو ان کے الاؤنسز کی مد میں ایڈوانس رقم بھی ادا کر دی گئی ہے تاکہ وہ مالی پریشانی کے بغیر اپنے کھیل پر مکمل توجہ مرکوز کر سکیں۔

میر طارق بگٹی نے کہا کہ ہم نے تمام مالی امور کو ترجیحی بنیادوں پر نمٹایا ہے، اب تمام کھلاڑیوں اور آفیشلز کے اکاؤنٹس میں رقم منتقل کر دی گئی ہے لیکن جو کھلاڑی ایک مخصوص بینک کا اکاؤنٹ نہیں رکھتے ان کے لیے رقم کی منتقلی میں تاخیر ہو سکتی ہے۔

پاکستانی سینئر اور جونیئر کھلاڑیوں کے ڈیلی الاؤنس جون اور جولائی سے واجب الادا ہیں۔

سینئر کھلاڑیوں کے ذرائع کا کہنا ہے کہ انٹرنیشنل ڈیلی الاؤنس کی رقم 30 ہزار روپے فی دن کے حساب سے لگ بھگ 5 لاکھ روپے فی کھلاڑی بنتی ہے لیکن کھلاڑیوں کو پرانا ڈیلی الاؤنس 20 ہزار روپے فی دن کے حساب سے 3، 3 لاکھ روپے ادا کیے جا رہے ہیں۔

کھلاڑیوں کو بتایا گیا ہے کہ نئے ڈیلی الاؤنس کی ابھی منظوری نہیں دی گئی، اس لیے پرانی ڈیلی کے مطابق واجبات دیے گئے ہیں۔
您需要登录后才可以回帖 登录 | 立即注册

本版积分规则

Archiver|手机版|小黑屋|usdt交易

GMT+8, 2025-12-4 14:35 , Processed in 0.151292 second(s), 24 queries .

Powered by usdt cosino! X3.5

© 2001-2025 Bitcoin Casino

快速回复 返回顶部 返回列表