找回密码
 立即注册
搜索
查看: 190|回复: 0

غزہ میں موجود اسرائیلی فوجیوں نے اپنا ساز و سامان باندھنا شروع کردیا

[复制链接]

2万

主题

0

回帖

6万

积分

论坛元老

积分
62886
发表于 2025-10-28 15:48:13 | 显示全部楼层 |阅读模式
غزہ میں موجود اسرائیلی فوجیوں نے اپنا ساز و سامان باندھنا شروع کردیا۔

اسرائیلی میڈیا کی جانب سے جاری کی گئی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ غزہ کے ایک فوجی کیمپ میں موجود اسرائیلی فوجی اپنا سازو سامان سمیٹ رہے ہیں۔   
اسرائیلی فوج نے غزہ کے اندرونی علاقوں سے پیچھے ہٹنے کی تیاری شروع کردی

عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ جنگ بندی معاہدے کے پہلے مرحلے میں اسرائیلی فوج متفقہ لائنز پر چلی جائے گی۔   

اسرائیلی میڈیا کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے جنگ بندی اور یرغمالیوں کے معاہدے کے اعلان کے چند گھنٹے بعد اسرائیلی فوج نے جمعرات کی صبح غزہ کے کچھ علاقوں سے بتدریج انخلا شروع کر دیا ہے۔

ابتدائی مرحلے میں اسرائیلی افواج کی لاجسٹک یونٹس کو غزہ شہر کے اطراف سے واپس بلایا گیا ہے، یہ یونٹس ان ڈویژنوں کا حصہ تھیں جو گزشتہ ایک ماہ سے غزہ کے مختلف علاقوں میں آپریشن کر رہے تھے۔

فوجی حکام کا کہنا ہے کہ لاجسٹک یونٹس کے بعد کامبیٹ یونٹس کو بھی بتدریج واپس بلایا جائے گا۔

اسرائیلی میڈیا نے ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا ہے کہ توقع ہے آنے والے چند دنوں میں حماس دوبارہ غزہ کے بڑے شہری مراکز کا انتظامی کنٹرول سنبھال لے گی۔
您需要登录后才可以回帖 登录 | 立即注册

本版积分规则

Archiver|手机版|小黑屋|usdt交易

GMT+8, 2025-12-4 17:23 , Processed in 0.154509 second(s), 24 queries .

Powered by usdt cosino! X3.5

© 2001-2025 Bitcoin Casino

快速回复 返回顶部 返回列表